
لاہور: موٹرسائیکل سواروں کے لیے لازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر لاہور ٹریفک پولیس نے سخت ایکشن لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، لاہور ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والے 2500 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سی ٹی او نے بتایا کہ اس کے علاوہ کار سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کے خلاف بھی چالان کاٹے گئے ہیں۔ ایک ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد آج سے اس قانون پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے، پچھلے سال پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لیے ایک سوفٹ ویئر تیار کیا تھا، جس کی مدد سے ان کی نشاندہی کی جانی تھی۔
پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/wsV3184LA.jpg