لاہور میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
25Setp-Almi-Conf-ii.gif



لاہور( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں اسلامی تحریکوں کی عالمی کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔کانفرنس میں 40 سے زائد اسلامی تحریکوں کے رہنما شریک ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت اس وقت جن مشکلات و مصائب سے دوچارہے ‘ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت ہے ۔

اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ پوری امت اس وقت آزمائش سے دوچار ہے اور اس لمحہ ٔ تاریخ میں اپنوں کے چہرے اور رویے دشمن سے خراب تر دکھائی دیتے ہیں ۔ آزمائش کی اس گھڑی میں عالمی اسلامی تحریکوں کا اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ‘ گزشتہ 2 ماہ سے اہل مصر جس آزمائش سے گزرہے ہیں‘ وہ ایسی المناک داستان ہے جس کے تذکرے سے بھی دل لرزتااور روح کانپتی ہے ۔ مصر میں عوام کی منتخب حکومت کو بلڈوز کر دیاگیا اور پرامن احتجاج کرنے والوں کو ٹینکوں اور بلڈوزروں سے کچل دیا گیالیکن مغربی اور یورپی ادارے چپ سادھے بیٹھے ہیں ۔

مغربی دنیا جو عوام کی تائید اور جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والی حکومتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے ، ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت پر شب خون مارنے پر خاموش تماشائی بنی رہی ۔ اس سے قبل الجزائر اور فلسطین میں وہاں کے عوام کی منتخب حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔روس اور امریکا ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں‘ وہ اسلام دشمنی اور مسلم کشی میں ایک ہی ایجنڈے پر کارفرما ہیں ۔

امت کے مسائل کے حل کے لیے عالمی اسلامی تحریکوں کا یہ اجلاس پورے عالم اسلام اور دنیا بھرمیں مظالم کا شکار مسلمانوں کے لیے حوصلے کا باعث بنے گا۔ کانفرنس میں مصر ، ترکی ، مراکش ، سوڈان ، شام اور فلسطین کی اسلامی تحریکوں سمیت 22 ممالک کے 40 سے زائد سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔ افتتاحی اجلاس سے اخوان المسلمون اردن کے سربراہ حمام سعید ، مراکش کی حکمران پارٹی کے سربراہ محمد الحمداوی اور حزب اسلامی ملائیشیا کے سربراہ عبدالہادی اوانگ نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس کل بھی جاری رہے گی۔سیدمنورحسن نے کہاکہ مصر کے عوام نے 64 سال کی آمریت کے بعد اخوان کے نمائندوں کا انتخاب کیاتھا لیکن ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا ، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ وحشیانہ مظالم اور درندگی کی حدیں پار کر نے والوں میںانسانیت کا شائبہ تک نظر نہیں آتا۔ مصر میں اس وقت ہزاروں لوگ جیلوں میں اور ہزاروں زخمی ہسپتالوں میں پڑے ہیں ۔ اخوان پر پابندی لگا کر ان کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں ۔ ظلم کی یہ داستان ختم ہوتی نظر نہیں آتی اس کے باوجود اخوان نے صبر و تحمل کاثبوت دیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ شام میں بشار الاسد نے عوام کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں اسلامی رہنمائوں کو موت کی سزائیں سنائی جارہی ہیں لیکن مغرب و یورپ جس میں سزائے موت کے خاتمے کے لیے بحث ہو رہی ہے ،وہ بنگلہ دیش میںموت کی سزائوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ فلسطین، کشمیر ، افغانستان اور اراکان کابھی یہی معاملہ ہے ۔16 لاکھ سے زائد افراد کو غزہ میں محصور کر کے ان سے جینے کا حق چھین لیاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکا امت مسلمہ کے وسائل پر قبضہ کرناچاہتاہے اگر امت نے متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش نہ کی تو مظالم کی یہ داستان ختم نہیں ہو گی ۔ اخوان المسلمون اردن کے سربراہ حمام سعید نے اسلامی تحریکوں کی کانفرنس کے انعقاد پر جماعت اسلامی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج خوش بختی کے لمحات ہیں کہ مشرق سے مغرب تک کی اسلامی تحریکوں کے ذمہ داران اکٹھے ہیں ۔مصر میںعوام کی منتخب حکومت کو ایک سال بھی چلنے نہیں دیا گیا ۔ بچوں اور عورتوں کو قتل کیا جارہاہے ، سینکڑوں لوگوں کو جلا کر راکھ کر دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم مصری آمر السیسی کے ساتھ ساتھ صدر اوباما کے رویے اور پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

مراکش کی حکمران پارٹی کے سربراہ محمد الحمداوی نے کہاکہ ہم انقلاب یا مظالم کی مذمت کرنے کے لیے نہیں بیٹھے ، اسلامی تحریکوں نے اس مشکل گھڑی میں جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیاہے ، اس سے عوام کو ایک حوصلہ ملاہے اور مایوسی و ناامیدی کے اندھیرے چھٹے ہیں ۔ ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے ہم نے کام شروع کردیاہے ۔ ظلم کا پرچم اٹھانے والوں نے امت کو موت کی نیند سلانے کا تہہ کر لیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتاہے تو اللہ کے عذاب کاکوڑا برستاہے اس سے پہلے بھی مسلمانوں کو اقتدار سے دوررکھنے کے لیے انتخابات میں دھاندلی اور دھونس کے حربے آزمائے جاچکے ہیں ۔ تشدد کامیابی کا راستہ نہیں روک سکتا۔ پرامن جدوجہد کے ذریعے تمام ہتھیاروں کو ناکام کیا جاسکتاہے ۔

حزب اسلامی ملائیشیا کے رہنما عبدالہادی اوانگ نے کہاکہ مسلمانوں پر پراکسی وار مسلط کر دی گئی ہے ۔ ہم دوسروں کی جنگ کا بل ادا کررہے ہیں ۔ عالم اسلام کی تحریکوں کو کچلنے کے لیے شیطانی قوتوں نے تمام حربے استعمال کیے جن کی ناکامی پر دشمن نے ہمارے اندر فرقہ بندی اور تعصب پیدا کر کے باہم دست و گریبان کر دیا ۔کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری محمد اسلم سلیمی ، ڈاکٹر محمد کمال، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک ، حافظ محمد ادریس اورامیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد بھی موجود تھے ۔

http://jasarat.com/index.php?date=2013-09-26
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
پوری تقریر میں منورحسن نے مصر کا ذکر کیا ھے مراکش اور شام کا رونا رویا ھے کیا پاکستان انکی نظر میں جنت کا گھوارھ ھے ؟ یا جان بوجھ کر چشم پوشی کی ھے؟
حیرت ھے پچاس ھزار لوگ دھشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے پر انکی نظر میں یہ کوی مسئلہ ھی نھیں ھے
 

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
Talking and talking and then talking waste of time .

JI can not have a clean and open dialog with PTI in the same country how all these can do to achieve to saying Allah is one and Muhammadpbuh his last prophet
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
پوری تقریر میں منورحسن نے مصر کا ذکر کیا ھے مراکش اور شام کا رونا رویا ھے کیا پاکستان انکی نظر میں جنت کا گھوارھ ھے ؟ یا جان بوجھ کر چشم پوشی کی ھے؟
حیرت ھے پچاس ھزار لوگ دھشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے پر انکی نظر میں یہ کوی مسئلہ ھی نھیں ھے


فون کر کے پوچھ لو یار.......کیا ججھک ہے .............سلام دعا ہو جائے گی ان سے تمہاری ..........روز ان کو یاد کرتے ہو...پیغام بھی دے دو
 

IMQAYA

Senator (1k+ posts)
ALLAH hi khyr karay jab bhi yay molvi mill ker bhetay hain koi acha kam nahi hota.Islam ko badnam karnay kay nayay rastay dhondtay hain.
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)


فون کر کے پوچھ لو یار.......کیا ججھک ہے .............سلام دعا ہو جائے گی ان سے تمہاری ..........روز ان کو یاد کرتے ہو...پیغام بھی دے دو

آپ بتا دیں مجھے تو جھجھک ھے آپکو تو نھیں جھاں تھریڈ چلایا ھے وھاں ان سے پوچھ لیں کہ تقریر لکھتے وقت پاکستان والا صفحہ کھیں اوپر نیچے ھوگیا ھے یا عدالت کی طرح کیس داخل دفتر کردیا ھے
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

آپ بتا دیں مجھے تو جھجھک ھے آپکو تو نھیں جھاں تھریڈ چلایا ھے وھاں ان سے پوچھ لیں کہ تقریر لکھتے وقت پاکستان والا صفحہ کھیں اوپر نیچے ھوگیا ھے یا عدالت کی طرح کیس داخل دفتر کردیا ھے


یہ تقریر نہیں خبر ہے بھائی . عالم اسلام میں پاکستان بھی آتا ہے ...............اس زاویے سے دیکھیں ......پاکستان میں ابھی وہ آزمائش نہیں آئی جومصر اور فلسطین اور شام میں ہو رہا ہے .........الله نہ کرے روشن خیال سب سے پہلے پاکستان سے بھاگیں گے ، اب پھر آپ طالبان کا نام لیں گیں خفت کے لئے لیکن اس کے ذمہ دار حکمران زیادہ ہیں جو امریکی دبائو کے سامنے بےبس ہیں . اب تو عمران خان بھی یہ ہی بیان دے رہا ہے
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Talking and talking and then talking waste of time .

JI can not have a clean and open dialog with PTI in the same country how all these can do to achieve to saying Allah is one and Muhammadpbuh his last prophet

Allah is one and Muhammad pbuh is HIS true messenger........is there any confusion? so please dont mix and explian what kind of open dialouge should be between JI and PTI?
Pls also mention in which country islam is the supereme law of state? if there has been then faild?


So muslims of all over the world have no right to get together and discuess the cruelities aganist muslim ummah?
This doing jammat here with all muslim organizations......so whats wrong if you dont like?
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)


یہ تقریر نہیں خبر ہے بھائی . عالم اسلام میں پاکستان بھی آتا ہے ...............اس زاویے سے دیکھیں ......پاکستان میں ابھی وہ آزمائش نہیں آئی جومصر اور فلسطین اور شام میں ہو رہا ہے .........الله نہ کرے روشن خیال سب سے پہلے پاکستان سے بھاگیں گے ، اب پھر آپ طالبان کا نام لیں گیں خفت کے لئے لیکن اس کے ذمہ دار حکمران زیادہ ہیں جو امریکی دبائو کے سامنے بےبس ہیں . اب تو عمران خان بھی یہ ہی بیان دے رہا ہے


آپ اندر سے مان چکے ھیں کہ منور صاحب نے غلطی کی ھے
لیکن براھ کرم مجھے انکے زاویئے سے مت دکھائیں کیونکہ اس زاوئیے سے دیکھین تو واقعی پاکستان کے پچاس ھزار مقتول چھپ جاتے ھیں۔
مجھے ان مقتولوں کے ساتھ رھنے دیں آپ کریں فائیو سٹار کانفرنسیں
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

آپ اندر سے مان چکے ھیں کہ منور صاحب نے غلطی کی ھے
لیکن براھ کرم مجھے انکے زاویئے سے مت دکھائیں کیونکہ اس زاوئیے سے دیکھین تو واقعی پاکستان کے پچاس ھزار مقتول چھپ جاتے ھیں۔
مجھے ان مقتولوں کے ساتھ رھنے دیں آپ کریں فائیو سٹار کانفرنسیں



چلو لکیر کو پیٹتے رہو ...............پروگرام صحیح ہے یا غلط .......فتویٰ دو یو تمہارا کام ہے ....مقتولوں کے ساتھ کیا بمبار تھے تم جو بچ گئے طالبان سے ؟
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)



چلو لکیر کو پیٹتے رہو ...............پروگرام صحیح ہے یا غلط .......فتویٰ دو یو تمہارا کام ہے ....مقتولوں کے ساتھ کیا بمبار تھے تم جو بچ گئے طالبان سے ؟
what was menue of lunch and dinner?
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
عالمی اسلامی کانفرنس کا اختتامی اجلاس



1234658_587339654645671_1603791253_n.gif



لاہور26 ستمبر 2013ء:دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جو حالات اس وقت مصر کے اندر پیدا ہو چکے ہیں وہ انتہائی المناک ہیں۔ ہزاروں لوگوں کو ٹینکوں کے نیچے کچل دیا گیا ہے، ہزاروں لوگ جیلوںمیں بند ہیں، اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ ہماری حکومت کا فرض ہے کہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرے، دیگر اسلامی ممالک کے سربراہوں کو بھی ظلم بند کرانے کی کوشش کرنی چاہیے اور مسلمان عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اس ظلم کے خلاف احتجاج کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قومی اسمبلی نے مصر کے بارے میں ایک قرار داد منظور کی تھی ۔ وزیر داخلہ سے میں درخواست کروں گاکہ وہ دوبارہ اس مسئلے کو اٹھائیں اور ایک برادراسلامی ملک میں جاری کشت و خون اور ظلم کو بند کرانے میں اپنا کردارا دا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کامیاب اجلاس تھا۔ اس میں امت مسلمہ کے حالات میں بہتری کے لیے جدوجہد اور عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کئی لوگ ویزے کی مشکلات کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے، کانفرنس میںپاکستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، ڈرون حملوں میں مارے جانے والے بے گناہوں اور مصر و شام میں بے گناہوں کے قتل ِعام پر اظہار افسوس کیا گیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں سیدمنور حسن نے کہا کہ اسلامی تحریکوں کا عالمی سیکرٹریٹ او آئی سی کا نعم البدل نہیں ہے۔ اسے اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ او آئی سی مسلم ایجنڈے کے حوالے سے کوئی ڈلیور نہیں کرسکی اور یہ امریکہ کی پاکٹ یونین بن کر رہ گئی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 1972ءمیں پاک بنگلہ دیش معاہدہ ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب کے درمیان ہوا تھا، جس میں طے پایا تھا کہ جنگی جرائم کے مقدمات ایک دوسرے کے خلاف نہیں
چلائے جائیں گے۔حکومت پاکستان کو یہ معاہدہ جاری کرنا چاہیے۔
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3665