لاہور میں کالج کے اوباش نوجوانوں نے ریگنگ کے نام پر نئے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک نجی کالج میں پیش آیا جہاں نئے آنے والے طالب علم عبدالرحمان کوکالج کے سینئر طالب علموں اور اوباش لڑکوں نے ریگنگ کے نام پر شدیدتشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے عبدالرحمان کے بال کاٹ دیئے اور اس کی ویڈیو بنائی، ویڈیو منظر عام پر بھی آگئی ہے جس میں ملزمان کو متاثرہ نوجوان کے بال کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں 5نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے
متاثرہ طالب علم کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے عبدالرحمان کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا اور اس کی جیب سے موبائل فون اور 14 ہزار روپے بھی نکال لیے۔