لاہور میں باوردی پولیس اہلکار نے بھکاری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

aGPX8052xmk.jpg


لاہور: لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار کو بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق، جب اہلکار کو پکڑا گیا تو اس نے شہری پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ساجد زخمی ہو گیا۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر منظر عام پر آنے والے اس واقعہ میں ملوث اہلکار کو قابو کیا اور اسے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1888859537395814697
 
Last edited by a moderator:

ibrar

MPA (400+ posts)
Punjab police an evil force created by the equally evil Sharifs clan and the mother of the Punjabis. This is all most despicable.
 

Back
Top