لاہور میں انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

insani11h.jpg


لاہور میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائی,انٹیلی جینس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

لاہور سے گرفتار نیٹ ورک کے انٹرنیشنل ڈنکی گروپوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغان باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بےنقاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے,انسانی اسمگلنگ روکنے کے مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔