لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں مدرسے میں قرآن پاک پڑھنے گئے 8 سالہ بچے کو قاری نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور اس کا بازو بھی توڑ دیا۔
ملزم نے بعد میں بچے کو قتل کرنے کے لیے چھت سے پھینک دیا۔
والد کے مطابق 7 جون کو میرا بیٹا کمرے میں سوگیا تو قاری نے میرے بیٹے کو جگاکر بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ،میرا بیٹا منت سماجت کرنے لگا اور مزاحمت کرنے لگا توقاری نے میرے بیٹے کا بازو توڑدیا اور گردن دبانے کی کوشش کی
بچے کے والد کے مطابق بدفعلی کے بعد ملزم نے اپنا جرم چھپانے کیلئے میرے بیٹے کو چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے میرے بیٹے کو دماغ پر چوٹ لگی اور میرا بیٹا بے ہوش ہوگیا
بچے کے ولد نے ملزم کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا کا مطالبہ کیا۔