لاہور:خواتین کوچھیڑ خانی سےمنع کیوں کیا؟امیرزادوں کاریسٹورنٹ اسٹاف پر تشدد

lahore-police-rwst-a.jpg


خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بااثر افراد کا ریسٹورنٹ اسٹاف پر تشدد

لاہور میں با اثر افراد نے خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بااثر افراد نے ریسٹورنٹ اسٹاف پر تشدد کیا، گزشتہ روز تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں ریسٹورنٹ میں آنے والی خواتین کو حراساں اور چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں کا ریسٹورنٹ پر دھاوا بولا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کرڈالی اور وہاں موجود فیملیز اور ریسٹورنٹ سٹاف کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق ملزمان نے ریسٹورنٹ میں غنڈہ گردی کے بعد فون کرکے مزید مسلح ساتھیوں کو بھی بلا لیا، ساتھیوں نے ایک بار پھر توڑ پھوڑ کی اور فیملیز اور اسٹاف کو دھمکاتے رہے۔

واقعے کے 30 منٹس بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی،ریسٹورنٹ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان اب تک مسلسل ریسٹورنٹ کے گرد چکر لگا رہے ہیں اور دھمکیوں پہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے مینیجر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔