لاہور: تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 بھائی دوران علاج دم توڑ گئے

dum11h1.jpg


کیولری گراؤنڈ لاہور میں لاہورکے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے دو جوان بھائی 10 دن بعد دم توڑ گئے۔

شیخوپورہ کے دو بھائی 20 سالہ نور الحسن اور 18 سالہ محمود الحسن فوج میں بھرتی ہونے کے لیے کاغذات جمع کروانے آئے تھے۔ جہاں سڑک پار کرتے ہوئے ایک خاتون کی تیز رفتار گاڑی نے انہیں روند ڈالا۔

دونوں بھائی 10 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1851856036589711823
کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جیسے کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

دوسری جانب کراچی کی شیشن عدالت نے ملزمہ نتاشا کو بری کردیا۔۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کار ساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کیا۔

عدالت نے متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد بری کیا۔

کار ساز کے علاقے میں نتاشا نے باپ بیٹی کو کچل دیا تھا۔۔ باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے