لاہورمیں قومی اسمبلی کی13نشستیں کس کے حصے میں آئیں گی ؟ سروے
لاہور (رضی طاہر) لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، تاہم تین مختلف ذرائع سے لئے گئے
سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی پوزیشن قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں مضبوط ہے جہاں سے ان کے امیدوار بآسانی جیت جائیں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے2حلقوں سے واضح برتری سے جیت جائے گی ، پانچ حلقے ایسے ہیں جہاں پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہے، یوم انتخاب ہی فیصلہ ہوگا کہ وہاں سے جیت کس کا مقدر ہوگی ۔
ذیل میں ہم سروے کے نتائج حلقوں کے حساب سے قارئین کے سامنے رکھتے ہیں۔ این اے123 : این اے 123 میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد ریاض امیدوار، پی ٹی آئی کے واجد عظیم امیدوارجبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے زاہد اقبال ملک میدان میں ہوں ہیں۔
یہاں مسلم لیگ ن49فیصد ، تحریک انصاف 38فیصدجبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان 13فیصد ہیں۔ این اے 124 : این اے 124 میں مجموعی طور پر 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز شریف امیدوار، پی ٹی آئی کے محمد نعمان قیصر امیدوار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بابو ظہیر احمد چوہدری میدان میں ہیں ۔
یہاں مسلم لیگ ن60فیصد ، تحریک انصاف 37فیصدجبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان03فیصد ہیں۔ این اے 125 : این اے 125 میں مجموعی طور پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے وحید عالم خان امیدوار، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے زبیر کاردار میدان میں ہوں گے۔
یہاں مسلم لیگ ن40فیصد ، تحریک انصاف 50فیصدجبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان10فیصد ہیں۔ این اے126 : این اے126میں مجموعی طور پر 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مہر اشتیاق احمدامیدوار، پی ٹی آئی کے محمد حماد اظہر امیدوار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اورنگزیب شافی برکی میدان میں ہوں گے۔
یہاں مسلم لیگ ن43فیصد ، تحریک انصاف 45فیصدجبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان 12فیصد ہیں۔ این اے 127 : این اے 127 میں مجموعی طور پر 10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے علی پرویز امیدوار، پی ٹی آئی کے جمشید اقبال امیدوار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری عدنان سرور ملک میدان میں ہیں۔
یہاں مسلم لیگ ن47فیصد ، تحریک انصاف37فیصدجبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان 16فیصد ہیں۔ این اے 128 : این اے 128 میں مجموعی طور پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے شیخ روحیل اصغرامیدوار، پی ٹی آئی کے اعجاز احمد امیدوار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ظفر علی شاہ میدان میں ہیں۔
یہاں مسلم لیگ ن60فیصد ، تحریک انصاف33فیصدجبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان 07فیصد ہیں۔ این اے 129 : این اے 129 میں مجموعی طور پر 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار ایاز صادق امیدوار، پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے افتخار شاہدانتخابات لڑرہے ہیں، یہاں مسلم لیگ ن45فیصد ، تحریک انصاف45فیصدجبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان 10فیصد ہیں۔
این اے 130 : این اے 130 میں مجموعی طور پر 10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ احمد حسان امیدوار، پی ٹی آئی کے شفقت محمود ،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے محمد ممتاز خالد میدان میں ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن45فیصد ، تحریک انصاف 48فیصد جبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان07فیصد ہیں۔
این اے 131 : این اے 131میں مجموعی طور پر 16 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق امیدوار، پی ٹی آئی کے عمران خان امیدوار ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عاصم محمودالیکشن لڑرہے ہیں۔یہاں مسلم لیگ ن30فیصد ، تحریک انصاف 67فیصد جبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان03فیصد ہیں۔
این اے 132 : این اے 132 میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد شہباز شریف امیدوار، پی ٹی آئی کے چوہدری منشاء سندھو امیدوار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ثمینہ خالد گھرکی میدان میں ہیں۔یہاں مسلم لیگ ن65فیصد ، تحریک انصاف 30فیصد جبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان05فیصد ہیں۔ این اے 133 : این اے 133 میں مجموعی طور پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد پرویز ملک امیدوار، پی ٹی آئی کے اعجاز احمد چوہدری امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری محمد اسلم گل میدان میں ہیں۔یہاں مسلم لیگ ن65فیصد ، تحریک انصاف 30فیصد جبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان05فیصد ہیں۔ این اے 134 : این اے 134 میں مجموعی طور پر 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا مبشر اقبال امیدوار، پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس امیدوار ، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے محمد سہیل افضل اعوان میدان میں ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن45فیصد ، تحریک انصاف 39فیصد جبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان16فیصد ہیں۔
این اے 135 : این اے 135 میں مجموعی طور پر 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک سیف الملوک کھوکھرامیدوار، پی ٹی آئی کے ملک کرامت علی امیدوار ،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے امجد علی میدان میں ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن47فیصد ، تحریک انصاف 48فیصد جبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان10فیصد ہیں۔ این اے 136 : این اے 136 میں مجموعی طور پر 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد افضل امیدوار، پی ٹی آئی کے ملک اسد علی امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جمیل احمد میدان میں ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن48فیصد ، تحریک انصاف 42د جبکہ دیگر امیدواران کے جیتنے کے امکان10فیصد ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابات 2013میں پاکستان تحریک انصاف صرف ایک نشست جیت پائی تھی ۔ جبکہ اس سروے کے نتائج 10فیصد سوشل میڈیا،70فیصد عوام الناس سے نجی ٹیلیویژن دن نیوز کی ٹیم کے ذریعے اور20فیصد نتائج جلسوں اور کارنر میٹنگز کے جائزے سے حاصل کیے گئے ہیں۔