لاہور،محمد مدنی کا ٹکٹ تبدیل کیےجانے پر پی ٹی آئی کارکنوں احتجاج کامیاب

5ااددنیتیککچعت.png

پارٹی کے مخلص کارکن اور عمران خان کے ورکر کا حق ہم کسی کو مارنے نہیں دینگے: سوشل میڈیا صارف

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے قومی وصوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہو چکا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اس کی تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے جس پر تحریک انصاف کے پارٹی کارکنوں ورہنمائوں کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

لاہور، عام انتخابات میں حمزشہباز کے خلاف الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار محمد مدنی کا ضمنی الیکشن میں ٹکٹ تبدیل کیے جانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج رنگ لے آیا محمد مدنی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1773736495334957240
ایک سوشل میڈیا صارفعلی رضا نے لکھا کہ: سننے میں آرہا ہے کہ PP-147 لاہور کے حلقے سے محمد مدنی کا ٹکٹ لے کر استحکام پاکستان پارٹی کے ہمایوں اختر کو دیا جارہا ہے۔ فی الحال نیا محاذ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس پر نظر رکھنی چاہیے، پارٹی ٹکٹ کا حقدار محمد مدنی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1773671740918366494
فلک جاوید خان نے لکھا:پی پی 147 سے محمد مدنی کا ٹکٹ کینسل کر کے شاہ رخ جمال کو دیا جا رہا ہے، کل چِھترول کے بعد عمران خان کا نام نہیں لے سکتے تو خان کی بہن عظمیٰ خان کا نام لے کر واردات ڈال رہے ہیں جب کہ عظمیٰ خان سارے معاملے سے بے خبر ہیں! جو یہ سب کر رہا ہے ہمیں معلوم ہے، عوام آواز اٹھائے تاکہ یہ مافیا اپنی مرضی نا کر سکے۔۔!!

https://twitter.com/x/status/1773678312088354837
سید ذیشان عزیز نے لکھا: تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز کا احتجاج کام کر گیا، افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ وڑ گیا، تحریک انصاف نے ٹکٹ واپس لے لیا! جس پر سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے ردعمل میں لکھا: دوسری طرف محمد مدنی جیسے پرانے کارکن کی بھی ٹکٹ وڑنے کی خبریں ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1773670456836452565
ارسلان بلوچ نے محمد مدنی کی گرفتار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: کیا محمد مدنی سے ٹکٹ واپس لی گئی ہے؟ وہ میرے کوئی مامے کا پُتر نہیں ہے لیکن ایک مخلص عمران خان کا ورکر ہے یہ اور اس کا حق ہم کسی کو مارنے نہیں دیں گے۔ حماد کو کس نے کہ ہے کہ اس کا ٹکٹ بدلا جائے؟نام بتا دیں یا پھر ہم بتا دیتے ہیں!

https://twitter.com/x/status/1773723952516370785
محمد عمیر نے لکھا:محمد مدنی نے حمزہ کے مقابلے میں اس حلقہ سے 46494 ووٹ لیے جبکہ حمزہ کے ووٹ 51838 تھے! مسلم لیگ ن یہاں شاہدرہ سے ملک ریاض کو ٹکٹ دینے جارہی ہے۔ محمد مدنی متعدد بار یہاں سے لڑ چکے ہیں، ان کو ٹکٹ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، وہ تمام مشکلات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

https://twitter.com/x/status/1773690426760863844
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا: میں نے پارٹی چیئرمین گوہر خان اور کور کمیٹی سے گزارش کی ہے کہ محمد مدنی کے ٹکٹ کو تبدیل نہ کیا جائے۔ محمد مدنی ہمارا پرانا ورکر ہے اور اسی سیٹ سے الیکشن جیت چکا ہے جسے فارم 47 پر ہرایا گیا، میرے خیال میں اس کا ٹکٹ تبدیل کرنا درست فیصلہ نہیں۔ محمد مدنی مڈل کلاس سے ابھرتا ہوا پارٹی ورکر ہے، میں اس کے لیے بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔
https://twitter.com/x/status/1773705315990540352
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/5mani kakakteckekt.png