لاڈلے کو لانیوالے اور لاڈلا سمجھ چکے کہ اکیلے الیکشن جیتنا ناممکن،عارف بھٹی

arifh1h1i1h3113.jpg

لاڈلے کو لانے والے اور لاڈلا سمجھ چکے کہ اکیلے الیکشن جیتنا ناممکن: کسی بھی سیاسی جماعت کو مائنس کیا گیا تو ان انتخابات کو الیکشن کے بجائے سلیکشن ہی سمجھوں گا: سینئر صحافی

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتےہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے ایم کیو ایم کے مسلم لیگ ن سے اتحاد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسے گینگ آف لیاری بلاتی رہی ہے جب بکتربند گاڑیاں تک اغوا کر لی جاتی تھیں۔ سیاسی جماعتوں کا یہ اتحاد خوش آئند ہے، نفرتوں کو ختم ہونا چاہیے لیکن میری خبر کے مطابق اگر پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں حصہ لیا تو مسلم لیگ ن کی کوشش ہو گی کہ انتخابات نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے اور اگر وہ شفاف الیکشن کرواتے ہیں تو ہو سکتا ہے مسلم لیگ ن تحریک انصاف کی طرف بھی جائے۔ چودھری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور میں شاید ایک بھی سیٹ نہ نکال سکے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ الیکشن ہوں گے یا سلیکشن! تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جانی چاہیے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی ہو یا تحریک انصاف کسی بھی سیاسی جماعت کو مائنس کیا گیا تو ان انتخابات کو الیکشن کے بجائے سلیکشن ہی سمجھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے ہونہار لیڈر کا اگر متحدہ قومی موومنٹ سے اتحاد ہو گیا ہے تو یہ اچھی بات ہے، کراچی کے عوام کی بہتری ہونی چاہیے۔ 10 سروے رپورٹس کے مطابق شفاف انتخابات ہونے کی صورت میں مسلم لیگ ن پنجاب میں زیادہ سے زیادہ 40 سیٹیں حاصل کر سکے گی۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کرنا ن لیگ کا حق ہے لیکن ہماری اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے اپنے سروے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن کا نمبر ہے۔ ن لیگ سمجھ چکی ہے کہ اس کے لیے الیکشن جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بظاہر تو پنجاب میں ووٹ بینک نہیں ہے، یہ اتحاد اس نے پی ٹی آئی کی 10 سیٹیں حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔ آج تو آصف زرداری نے بھی کہہ دیا ہے کہ ہم نے تو ان کا ساتھ دے کر غلطی کی، اس کا مطلب ہے کہ لاڈلے کو لانے والے اور لاڈلا سمجھ چکے ہیں کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔
 

Back
Top