Majid Sheikh
MPA (400+ posts)
پچھلے کئی روز سے حکومت مختلف مکتبہ فکر کے مولویوں کی منتیں کررہی ہے، ترلے کررہی ہے، ان کے پاؤں پڑرہی ہے کہ کسی طرح مان جائیں کہ کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر کچھ دن کیلئے مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا جائے۔ مگر یہ قدامت پرست طبقہ اپنی بات پر اڑا ہوا ہے کہ کسی بھی صورت مساجد بند نہیں ہونی چاہیئں۔ حکومت اپنی رِٹ قائم کرنے کی طاقت نہیں رکھتی، حکمرانوں کی ٹانگیں کانپتی ہیں مولویوں کے خلاف جا کر کوئی فیصلہ لینے کی۔ حالانکہ جب سعودی عرب جیسے ممالک نے بغیر کسی مولوی سے مشورہ کئے کعبے کا طواف بند کردیا تو پاکستان کی حکومت کو بھی چاہیے تھا کہ بغیر کسی جاہل ملا سے مشورہ مشاورت کئے کم از کم مساجد کو تو کچھ دن کیلئے بند کردیا جاتا، کیونکہ مساجد میں دن میں پانچ بار مختلف لوگ جمع ہوتے ہیں، ایک ہی جگہ پر کھڑے ہوکر، ایک دوسرے کے ساتھ جڑکر نماز پڑھتے ہیں، ایک ہی جگہ پر سجدہ کرتے ہیں تو اس بات کا بہت زیادہ احتمال ہے کہ مسجد میں آنے والے کسی ایک بھی شخص کو وائرس ہوا تو وہ بڑی تیزی سے پھیل جائے گا۔۔
بھارت کو میں اس سلسلے میں داد دیتا ہوں کہ بھارت کی ریاست کرناٹکا میں جب لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تو اس کے باوجود کچھ ہٹ دھرم مسلمان نماز پڑھنے مسجد چلے آئے۔ بھارتی پولیس نے ڈنڈا پکڑ لیا اور مسجد کے دروازے پر ہی ہر نمازی کی تشریف کو اچھی طرح سیکا۔ تشریف پر ڈنڈا پڑتے ہی ان ڈھیٹ نمازیوں کی ساری بہادری اور ایمان کے سارے دعوے ہوا ہوگئے اور سر پر پیر رکھ کر یوں بھاگے کہ شاید آئندہ ساری عمر نماز نہ پڑھیں۔ کوئی ایک بھی بندہ پولیس والے کے سامنے نہیں ڈٹا کہ میں تو پڑھوں گا نماز چاہے جتنے مرضی ڈنڈے مارلو۔ یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، پاکستان میں بھی ان کا یہی علاج کرنا چاہیے۔