لائیو وِد ڈاکٹر پپّو مشہور

خداداد

Senator (1k+ posts)
لائیو وِد ڈاکٹر پپّو مشہور
پپّو سلسلے کی پانچویں تھریڈ
جمعرات 30 مارچ 2017
تحریر: خداداد

ملکی سیاست کے حالات خواہ کیسے ہی ہو جائیں، پپّو کی ماضی قریب یا ماضی بعید کی گفتگو کا کوئی نہ کوئی ٹوٹا پروگرام میں فِٹ کرنے کے لیے دستیاب ہوتا تھا۔

کاکا ڈاکٹر پپّو کے علاوہ متبادل پروگرام بھی دیکھتا تھا اور ہر طرف کی بات سننے کے بعد عقل کی کسوٹی پر ساری معلومات کو پرکھنے کے بعد ہی اپنی رائے قائم کرتا تھا۔


اگر قافلے کے سرداروں کے شُتر بے مُہار ہو جائیں تو ان کی تقلید میں قافلے کو دشت میں بھٹکاتے نہ پھرو۔


پروڈکشن ٹیم نے پپّو کے پچھلے اڑھائی تین سال کے پروگرامز سے اہم ترین ٹوٹے نکال کر ان کی انتہائی مفصّل البم بنا رکھی تھی۔ اہم شخصیات کے زکر اور پپّو کے مستقبل کے تجزیوں پر مشتمل چھوٹی چھوٹی وڈیو فائلز کو نفاست سے ترتیب دینے کے لیے پپّو کی ٹیم نے بہت محنت کی تھی اور اپنے کمپیوٹر میں ایان علی، ڈاکٹر عاصم، صدر زرداری، آپریشن دھبڑ دھوس، سول ملٹری اختلاف، اور اس قسم کے ناموں سے بے شمار فولڈرز بنا رکھے تھے۔ پروڈکشن ٹیم کے پاس کار آمد ٹوٹوں کی اتنی کثیر تعداد موجود تھی کہ ملکی سیاست کے حالات خواہ کیسے ہی ہو جائیں، پپّو کی ماضی قریب یا ماضی بعید کی گفتگو کا کوئی نہ کوئی ٹوٹا پروگرام میں فِٹ کرنے کے لیے دستیاب ہوتا تھا۔


پپّو کو پروڈکشن ٹیم کے ساتھ مل کر ٹوٹے کھنگالتے ہوئے گھنٹہ ہو گیا تھا جب سول ملٹری اختلاف والے فولڈر سے ایک ٹوٹا سرسری سا دیکھنے کے بعد پپّو نے کاکے کو وہ ٹوٹا شام کے پروگرام کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ کاکا اتنا بھی کاکا نہیں تھا۔ ڈاکٹر پپّو کے علاوہ متبادل پروگرام بھی دیکھتا تھا اور ہر طرف کی بات سننے کے بعد عقل کی کسوٹی پر ساری معلومات کو پرکھنے کے بعد ہی اپنی رائے قائم کرتا تھا۔ چونک کر بولا "ڈاکٹر صاحب اس میں تو اختلاف کا ذکر ہے۔!" پپّو جو کاکے کے عقب میں کھڑا اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھے اسے کمپوزنگ کرتا دیکھ رہا تھا، کاندھا دبا کر بولا "جو کہہ دیا ہے وہ کر دو بھائی، جو میرا پروگرام دیکھتے ہیں وہ پھر کسی اور بات کا یقین نہیں کرتے"۔


پچھلے تین برسوں میں جو درجن بھر خواتین پپّو کے پروگرام کی میزبانی کرتی رہیں ان میں نون جیم کے علاوہ باقی سب کا کام پپّو کے سامنے جی جی کرنے سے زیادہ نہیں تھا۔ پپّو کے اُن پروگرامز کا ابتدائیہ قدرے بہتر تھا جن میں اُس نے خود میزبانی کے فرائض ادا کیے۔


خیر! شام کا پروگرام شروع ہوا۔ خاتون میزبان کا وہی رٹّا رٹایا ابتدائیہ، پپّو کی وہی "کوئی این آر او نہیں ہو رہا" کی ضِد اور ساتھ ہی سول ملٹری اختلاف کا ٹوٹا بھی چل گیا۔ پروگرام کے بیچ وقفوں کے دوران پپّو ٹوئٹر پر اپنے مدّاحوں کے خوشامدانہ کمنٹس پڑھ کے خوش ہوتا رہا اور تنقیدی کمنٹس کو نظر انداز کرتا رہا اور یوں کئی ہزار پروگرامز کی دھبڑ دھوس سیریز کا ایک اور پروگرام اختتام پزیر ہوا۔


سٹوڈیو کی تیز روشنیاں تو اب کئی برس سے پپّو کی زندگی کا معمول تھا اور پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد کے چند لمحات میں آنکھوں کی تھکن اور سراب سے پپّو اچھی طرح واقف تھا، لیکن آج نہ جانے کیوں سٹوڈیو سے نکلنے کے بعد بھی پپّو کو اپنے گرد روشنی کا ایک ہالہ سا محسوس ہو رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ رات کی تاریکی اپنی پوری طاقت کے ساتھ مدھم سی روشنی کو نگل جانے کے درپے ہے لیکن روشنی ہے کہ ایمان کے چراغ کی مانند مقابلے پر آمادہ ہے۔


آخر گاڑی میں گھر کی جانب سفر کے دوران پپّو کا ضمیر انسانی شکل میں نمودار ہو ہی گیا۔ "تم قوم کو سچ بتا کے دل سے بوجھ اتار کیوں نہیں دیتے" ضمیر پپّو سے مخاطب ہوا۔ "قوم کی بندھی بندھائی امید ٹوٹ جائے گی" پپّو نے جواب دینے میں جلدی کی کہ شاید ضمیر مطمئن ہو کر اپنا راستہ لے، لیکن آج تو وہ بحث کے لیے تیار تھا۔ "امید وہ بندھاتا ہے جس کے اپنے دل میں یقین ہو، جب تم خود بے یقینی سے دوچار ہو تو پھر یہ امید نہیں، دھوکا ہے جو تم روزانہ خود کو دیتے ہو"۔ ضمیر نے ڈانٹنے کے انداز میں پپّو سے کہا اور پپّو سر جھکائے پچھلے کئی ماہ کے واقعات کو ذہن میں دہرا کر اس بات کی کھوج میں لگ گیا کہ امید کا یہ سفر آخر کس مرحلے پر دھوکے کا موڑ مُڑ گیا۔


سوچنے کی صلاحیت کے مفلوج ہو جانے پر پپّو نے مدد طلب نظروں سے ضمیر کی جانب دیکھا اور شعور و لاشعور کی بیچ کی اسی کھڑکی کے کھلنے کا ضمیر منتظر تھا۔ بولا "مملکت خداداد چند شخصیات یا اداروں کی جاگیر کا نام نہیں۔ یہ اللّہ کے نام پر قائم ہونے والی ریاست ہے جس کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کی عوام ہے جس کے شعور سے کھیلنے کی کوشش وہ دھوکا ہے جو آج کل تم خود کو دے رہے ہو۔ آج شام جب اپنی پرانی گفتگو کے حصّے تلاش کر رہے تھے تو تمہیں اپنی وہ بات کیوں یاد نہ آئی جب تم نے کہا تھا کہ کچھ وقت کے لیے کچھ لوگوں کو تو بیوقوف بنایا جا سکتا ہے لیکن ہمیشہ کے لیے سب کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں؟ یہ ریاست ایک قافلے کی مانند محو سفر ہے۔ تم جیسے محب وطن افراد کے ہاتھ اپنے اپنے شُتر کی مُہار ہے۔ اگر قافلے کے سرداروں کے شُتر بے مُہار ہو جائیں تو ان کی تقلید میں قافلے کو دشت میں بھٹکاتے نہ پھرو۔ اس ریاست کے لیے ریاست بنانے والے نے راستے کا انتخاب کر دیا ہے۔ اگر راہ میں رکاوٹیں ہیں تو انہیں روندتے ہوئے گزرو لیکن بھٹکے ہوؤں کی تقلید نہ کرو۔ بھٹکے ہوؤں کو واپس اپنی ڈگر پر آنا ہے نہ کہ تم اپنی مُہاریں موڑتے پھرو"۔


گھر کی دہلیز پر قدم رکھتے ہوئے پپّو سوچ رہا تھا کہ خواہ کچھ بھی ہو جائے، وہ ہر طرح کے افراد اور اداروں سے اپنی دوستیاں، تعلقات، وابستگیاں اور اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے آج سے صرف وہ کلمۂ لا الہ دہرائے گا جسکا اسے ربّ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے۔

[email protected]


پپّو سلسلے کی دیگر تھریڈز کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں
پپّو پٹواری
پپّو صحافی
پپّو، پارو اور پپّی
پپّو پنکچر
 
Last edited by a moderator:

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
Well nice try but Shahid Masood is a patriotic Pakistani, may be that's why his competition is so jealous of him :)
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
پپو کا مسئله صرف خوش فہمی هے بیچاره دل میں پاکستان کی اچهائی کی امید اور خواہش لئے هوئے هے جو چوروں کو پسند نهیں هے ویسے میں نے آپکی تحریر پڑی نهیں هے صرف عنوان دیکهه کے سمجهه آگئی که آپکا اشاره کس طرف هے
 

خداداد

Senator (1k+ posts)
پپو کا مسئله صرف خوش فہمی هے بیچاره دل میں پاکستان کی اچهائی کی امید اور خواہش لئے هوئے هے جو چوروں کو پسند نهیں هے ویسے میں نے آپکی تحریر پڑی نهیں هے صرف عنوان دیکهه کے سمجهه آگئی که آپکا اشاره کس طرف هے
اگر پڑھ لیتے تو شاید آپکو خوش فہمی اور یقین کا فرق واضع ہو جاتا۔ اگر آپ پپّو کو بے چارہ اور اس کے مخالفین کو چور سمجھتے ہیں تو آدھا فرق تو آپ جانتے ہی ہیں۔
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
کم از کم کل کا پروگرام دیکھنے والا تھا
چار سال روتا رہا ''جو چاہے کر لیں، این آر او نہیں ہو رہا، ڈاکٹر عاصم کو کوئی رعایت نہیں مل رہی'' اور کل ''میں نے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ ڈاکٹر عاصم رہا ہو جائیں گے'' ہا ہا ہا ہا
:lol::lol:
 

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
​You didn't go through the content if you think its his competition. Try to get to the essence of it
i have gone through it and I think Shahid Masood is one of the very few patriots in our media which has sold itself.
 

yasirashraf271

Senator (1k+ posts)
کم از کم کل کا پروگرام دیکھنے والا تھا
چار سال روتا رہا ''جو چاہے کر لیں، این آر او نہیں ہو رہا، ڈاکٹر عاصم کو کوئی رعایت نہیں مل رہی'' اور کل ''میں نے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ ڈاکٹر عاصم رہا ہو جائیں گے'' ہا ہا ہا ہا
:lol::lol:
Sahi kaha ap ne
 

خداداد

Senator (1k+ posts)
کم از کم کل کا پروگرام دیکھنے والا تھا
چار سال روتا رہا ''جو چاہے کر لیں، این آر او نہیں ہو رہا، ڈاکٹر عاصم کو کوئی رعایت نہیں مل رہی'' اور کل ''میں نے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ ڈاکٹر عاصم رہا ہو جائیں گے'' ہا ہا ہا ہا
:lol::lol:

ایک اور کام بھی ہوتا رہا ہے۔

ایان علی ملک کے باہر نہیں جا رہیں۔ یا شاید جا بھی سکتی ہیں۔ ایان علی رہا ہو جائیں گی۔ ایان علی اتنا کچھ بتا چکی ہیں اور اتنے لوگوں کے نام لے چکی ہیں کہ اب وہ چلی بھی جائیں تو خیر ہے۔ ایان علی باہر جا تو رہی ہیں لیکن انہیں جب بلایا گیا وہ واپس آ جائیں گی۔

ڈاکٹر عاصم کو کوئی رعایت نہیں مل رہی۔ ڈاکٹر عاصم کی شاید ضمانت ہو جائے۔ یا شاید ضمانت نہ ہو۔ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ہو جائے گی میرا یہ کلپ سنبھال کر رکھیں۔ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ہو گئی ہے لیکن ان کی مشکلات آنے والے دنوں میں بڑھیں گی۔ وغیرہ وغیرہ۔۔

ڈاکٹر صاحب کی مشکل یہ ہے کہ پچھلی اسٹیبلشمنٹ ان کی ہمنوا تھی، یا شاید ڈاکٹر صاحب ان کے ہمنوا تھے۔ لیکن موجودہ لوگ اپنا راستہ بدل چکے ہیں۔ اور ڈاکٹر صاحب حقیقت کو تسلیم کر کے اپنے موقف پر از سر نو کام شروع کرنے کی بجائے کھسیانے ہو کر یاروں کی ہمنوائی میں بے ڈھنگی تالیاں پیٹ رہے ہیں۔

زندگی میں انسان بہت سے مواقع پر گھوم گھام کر گراؤنڈ زیرو پر پہنچ جاتا ہے لیکن ایسی صورت میں دوبارہ سے نئے ولولے کے ساتھ سفر شروع کیا جاتا ہے نہ کہ کھسیانے پن اور ڈھٹائی کی انتہا کر کے انسان گراؤنڈ زیرو ہی کو منزل ثابت کرنے پر بضد ہو۔
 

Constable

MPA (400+ posts)
ڈاکٹر شاہد مردود جیسے شرمیلے ٹھرکی اپنی ناکام جوانی کی ناتمام خواہشات کی تکمیل کیلئے صرف اسلیے ڈاکٹر بنتے ہیں کہ اپنی سٹیتھو سکوپ کانوں میں لگا کر مریض خواتین کی چھاتیاں ٹٹؤل ٹٹول کر اپنے یتیم ارمانوں کے سر پر دست شفقت پھیر سکیں۔
ایک دفعہ زور سے کھانسیں ۔ ۔ ۔ ۔ ایک بار پھر ۔ ۔ ۔ ہلکے سانس لیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لمبے لمبے سانس لیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس دوران نظریں چھاتیوں کی ابھاروں پر، ایک ہاتھ سٹیتھو سکوپ اور دوسرا نفس کشی میں مصروف ہوتا ہے۔

ایسے نامراد ڈاکٹری کے علاوہ دنیا و آخرت کے ہر امتحان میں ناکام ہوتے ہیں۔ انشاللہ
 

خداداد

Senator (1k+ posts)
ڈاکٹر شاہد مردود جیسے شرمیلے ٹھرکی اپنی ناکام جوانی کی ناتمام خواہشات کی تکمیل کیلئے صرف اسلیے ڈاکٹر بنتے ہیں کہ اپنی سٹیتھو سکوپ کانوں میں لگا کر مریض خواتین کی چھاتیاں ٹٹؤل ٹٹول کر اپنے یتیم ارمانوں کے سر پر دست شفقت پھیر سکیں۔
ایک دفعہ زور سے کھانسیں ۔ ۔ ۔ ۔ ایک بار پھر ۔ ۔ ۔ ہلکے سانس لیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لمبے لمبے سانس لیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس دوران نظریں چھاتیوں کی ابھاروں پر، ایک ہاتھ سٹیتھو سکوپ اور دوسرا نفس کشی میں مصروف ہوتا ہے۔

ایسے نامراد ڈاکٹری کے علاوہ دنیا و آخرت کے ہر امتحان میں ناکام ہوتے ہیں۔ انشاللہ

ویسے یہ تو ذاتی حملہ نہیں ہو گیا؟

بہتر ہے کہ موصوف کی ذاتی زندگی کو ایک طرف رکھ کے ان تجزیوں کو موضوع بحث بنایا جائے جنہیں سن سن کر اب کان پک گئے ہیں۔

صحافت شفاف آئینے کی مانند ہونی چاہئیے جس کے زریعے صحافی حقیقت کا عکس عوام تک پہنچائے۔ یہاں کچھ صحافی محدّب آئینے کا کام کرتے ہیں اور کچھ مقعر آئینے کا۔ سادہ الفاظ میں کچھ معمولی بات کو بڑھا چڑھا دیتے ہیں اور کچھ بڑی بڑی باتوں پر مٹّی ڈالتے پھرتے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ دونوں طرف کی بات سنے اور پھر ظاہری حالات و واقعات کا تقابلی جائزہ لے کر اپنی رائے قائم کرے۔ ورنہ کسی ایک ٹائپ کے صحافی کی بات کا اعتبار کر کے اپنے آپ کو دھوکہ دینے والی بات ہے۔
 
Last edited:

SachGoee

Senator (1k+ posts)
پپو کے تنے جس طرف اسکے پیشوا ہلا دیں پپو اس سمت اڑان لے لیتا ہے۔

پپو باقی 10-15 کی طرح آزاد نہیں۔

ونگ بن ہونے پر پپو کے اصل نظریات و کیفیات سامنے آئیں گی۔
 

خداداد

Senator (1k+ posts)
پپو کے تنے جس طرف اسکے پیشوا ہلا دیں پپو اس سمت اڑان لے لیتا ہے۔

پپو باقی 10-15 کی طرح آزاد نہیں۔

ونگ بن ہونے پر پپو کے اصل نظریات و کیفیات سامنے آئیں گی۔

ٹھیک کہا۔ پپّو کی آسمانوں کو چڑھی گُڈّی اب نیچے آ رہی ہے۔ چمچہ گیری کا یہی نقصان ہے کہ بندہ آزادانہ طور پر اپنی بات کرنے کی بجائے ایک ہی رٹّی رٹائی بات دہراتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب اپنی بات کے حق میں دلائل ختم ہو جاتے ہیں اور بندہ بونگیاں مارنے پر آ جاتا ہے۔ پپّو ڈاکٹر پر آج کل ایسا ہی وقت ہے۔
 

Back
Top