PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)
قوم باہر آجائے
تقریبا" ڈیڈھ سال قبل شروع ہونے والی دھاندلی کے خلاف جدوجہد آج اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے
عمران خان کو نواز شریف نے ڈپٹی وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی جو عمران خان نے ٹھکرا دی۔ صرف اور صرف ملک کو ایک سسٹم اور قانون کی حکمرانی، عوام کے حقوق کے لئے۔
عمران خان کے پاکستان بھر میں چاھنے والے آج باہر آئیں۔ آپ کا قائد دو ہفتوں سے زیادہ ہوچکے کنٹینر میں رہ کر یہ جدوجہد جاری رکھے ہے، لاکھوں تحریک انصاف کے ممبران اور عوام بھی ساتھ دے رہے ہے مگر اب چونکہ آخری اور حتمی دن آچکا ہے، اس لئے ایک عوامی سمندر کا حکومتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف باہر آنا سخت ضروری ہے
آج اور کل ٹی وی دیکھنے کا دن نہیں۔ اب میدان میں اپ کی اشد ضرورت ہے
اپنے لئیے، اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کے لئے اللہ کا نام لیں اور باہر آئیں۔ آپ آج اور کل باہر نہ آئے تو آپ نے جھوٹ اور ظلم کو اپنے اوپر مسلط کرلیا۔ آپ کی اولادیں بھی اسی طرح ان ظالموں سے جدوجہد میں اپنا قیمتی وقت برباد کریں گی۔ آپ باہر آجائیں
اصل حکومت آپ کی ہے، اصل سسٹم آپ نے بنانا ہے۔ یہی جدودجہد آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ آج قائد اعظم کا پاکستان آپ کو پکار رہا ہے
پاک سر زمین شاد باد
کشور حسین شاد باد
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
تحریک انصاف زندہ باد
پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن زندہ باد
Last edited: