
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان ٹی20 کرکٹ کی دنیا میں ایک سال کے اندر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان ان دنوں بگ بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیگ کے 14ویں میچ میں شاداب خان نے شاندار بولنگ کی اور 3 وکٹیں حاصل کرکے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کااعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1606642016674365441
شاداب خان نے 2022 کے دوران ٹی20 میں 61 وکٹیں لیں، اب تک ٹی20 فارمیٹ میں کسی پاکستانی باؤلر نے ایک سال میں 61 وکٹیں حاصل نہیں کی ہیں، حارث رؤف نے اس سال میں 60 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ وہاب ریاض نے 2019 میں 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بگ بیش کے اس میچ میں شاداب خان کی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز نے میلبرن رینی گیڈر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دی، ٹیم کو ملنے والی اس فتح میں شاداب خان نے اہم کردار ادا کیااور4اوورز میں محض 20 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، شاداب خان نے مجیب الرحمان، جاناتھن ویلز اور ایرون فنچ کو اپنا شکار بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10shahdkanrecors.jpg