قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

ikahi11hh31.jpg


الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ,پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 107نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ سنی اتحاد کونسل 81 نشستوں کیساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں68 نشستیں حاصل کرنے والی تیسری جماعت بن گئی۔

خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کی تقسیم کے بعد مسلم لیگ ن ایوان میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی,ای سی پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 75 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ 9 آزاد امیدواروں نے اس میں شمولیت اختیار کی


قومی اسمبلی میں خواتین کی 22 اور 3 اقلیتی نشستوں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی منتظرہے۔

مخصوص نشستیں ملنے پر سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 113کیساتھ سنگل لارجسٹ پارٹی بن جائیگی۔ پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی68نشستوں کیساتھ تیسرا نمبر جبکہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے22،جے یو آئی ف کی7نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔


مسلم لیگ ق 5،استحکام پارٹی 4 جبکہ بی اے پی، بی این پی ،نیشنل پارٹی،پی کے میپ، ایم ڈبلیو ایم اور مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست حاصل کر سکیں,الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کے9 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن ایک امیدوار نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ9آزاد امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے اور قومی اسمبلی کی تین نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں التوا کا شکار ہے۔