mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
لنک: ایم کیو ایم ڈاٹ آرگ

افسوس کہ میرے ہزار سمجھانے کے باوجود میری پاکستانی قوم والے نہیں سمجھ پا رہے کہ ایسے غیر قانونی تشدد کا پاکستان کے مفاد میں ہرگز کوئی مفید نتیجہ سامنا نہیں آ سکتا، بلکہ الٹا یہ بہت نقصان دہ ہیں۔
آپ لوگ ایجنسیوں کے قانون سے بالاتر ہونے کو بہت لائیٹ لیتے ہیں۔
آپ لوگ ایجنسیوں کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کرنے پر تالیاں پیٹ رہے ہوتے ہیں۔
آپ لوگوں نے ایجنسیوں کے لیے حلال کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے شہریوں پر ہزاروں جھوٹے مقدمات بناتے رہیں۔
ایجنسیوں کے "جرائم" کو ایک عام مجرم کے جرم سے نہیں ملایا جا سکتا۔ بلکہ ایک عام مجرم کے مقابلے میں ایجنسیوں کی طرف سے کیے گئے جرائم ہزار گنا بدتر اور ریاست کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
ایجسنیوں کے جرائم کے بعد براہ راست ریاست سے بغاوت پیدا ہوتی ہے۔
اللہ کرے کہ آپ لوگ ان حقائق کو سمجھ سکیں۔ رینجرز کو کراچی میں "کامیاب آپریشن" کرنے کے لیے ہرگز ایسے غیر قانونی اور ماورائے عدالت ہتھکنڈوں کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
قمر منصور بھائی پر 90 کی دہائی میں بھی جناح پور کے جھوٹے الزام میں ایسا ہی وحشیانہ تشدد کیا گیا تھا کہ جسکے بعد وہ کئی مہینوں تک چلنے پھرنے تک سے معذور ہو گئے تھے۔

- Featured Thumbs
- http://en.jasarat.com/wp-content/uploads/2013/12/mqm-flag.jpg
Last edited: