قلعہ روہتاس کا داخلی دروازہ

Yasir Kiani

MPA (400+ posts)
شیر شاہ سوری کا تعمیر کیا گیا قلعہ 948ھ میں مکمل ہوا ۔ جو پوٹھوہار اور کوہستان نمک کی سرزمین کے وسط میں تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کے ایک طرف نالہ کس، دوسری طرف نالہ گھان تیسری طرف گہری کھائیاں اور گھنا جنگل ہے۔ یہ شیر شاہ سوری نے یہ قلعہ گکھڑوں کی سرکوبی کے لیے تعمیر کرایا تھا۔ دراصل گکھڑ مغلوں کو کمک اور بروقت امداد دیتے تھے، جو شیر شاہ سوری کو کسی طور گوارا نہیں تھا۔ جب یہ قلعہ کسی حد تک مکمل ہوگیا تو شیر شاہ سوری نے کہا کہ آج مین نے گکھڑوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ اس قلعے کے عین سامنے شیر شاہ سوری کی بنائی ہوئی جرنیلی سڑک گزرتی تھی ، جو اب یہاں سے پانچ کلومیٹر دور جا چکی ہے۔
ہ
دوسرے قلعوں سے ہٹ کر قلعہ روہتاس کی تعمیر چھوٹی اینٹ کے بہ جائے دیوہیکل پتھروں سے کی گئی ہے۔ ان بڑے بڑے پتھروں کو بلندیوں پر نصب دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ ایک روایت کے مطابق اس قلعے کی تعمیر میں عام مزدروں کے علاوہ بے شمار بزرگانِ دین نے اپنی جسمانی اور روحانی قوتوں سمیت حصہ لیا۔ ان روایات کو اس امر سے تقویت ملی ہے کہ قلعے کے ہر دروازے کے ساتھ کسی نہ کسی بزرگ کا مقبرہ موجود ہے ، جب کہ قلعے کے اندر بھی جگہ جگہ بزرگوں کے مقابر موجود ہے، جب کہ قلعے کے اندر بھی جگہ جگہ بزرگوں کے مقابر پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور روایات ہے کہ یہاں قلعے کی تعمیر سے پہلے ایک بہت بڑا جنگل تھا۔ شیر شاہ سوری کا جب یہاں گزر ہوا تو یہاں پر رہنے والے ایک فقیر نے شیر شاہ سوری کو یہاں قلعہ تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔ —

10492131_297986643696002_858570950827633230_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

Yasir Kiani

MPA (400+ posts)
شیر شاہ سوری نے جب راجپوتوں کو اپنے ماتحت کر کے ہمائیوں پہ لشکر کشی کی سوچ کو تقویت بخشی تو اُ سے پوٹھوہار کے گکھڑ سلطان کو بھی بادشاہت کی پیشکش کی ۔ اس پر شیر شاہ سوری کو جو جواب ملا وہ اُ س کی سوچ سے بھی بالا تر تھا جو اُ سے برصغیر کے کسی راجپوت نے نہ دیا ۔ وہ جواب تھا ۔ تم کون ہوتے شیر شاہ سوری ہمیں بادشاہ بنانے والے گکھڑ اس سلطنت کے خود بادشاہ ہیں۔ گکھڑوں کا وہ سلطان سارنگ خان گکھڑ یے ۔ جس نے اپنے سولہ بیٹوں کے ہمراہ جان تو دے دی لیکن سوری کی اطاعت قبول نہ کی ۔ یو ں جان دے کر ہمائیوں کے ساتھ دوستی کی لازوال داستان رقم کر دی جو تاریخ کے مذہھب دوستی کا کلمہ بن گیا ۔

10995901_1065838253432637_4938935015367109953_n.jpg