Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
قطری خطوط کے بعد ایک اور عربی کا بیان حلفی آگیا

اسلام آباد : پاناما کیس میں ایک اور عربی کی انٹری، متحدہ عرب امارات کے شہری عبدالرحمان محمد عبداللہ کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا، انہوں نے میاں شریف سے اسٹیل ملز خریدنے کا اعتراف کیا ہے۔
پاناما کیس میں قطری شہزادے خط کے بعد ایک اور عربی کی انٹری ہوگئی، متحدہ عرب امارات کے شہری عبدالرحمان محمد عبداللہ کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا، جس میں میاں شریف سے اسٹیل ملز خریدنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔



بیان کے مطابق عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ گلف اسٹیل ملز میاں شریف سے چودہ اپریل 1980 کو میں نے خریدی تھی، رقم میاں شریف کو ادا کی تھی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گلف اسٹیل ملز کے عوض 33 ملین درہم سے زائد رقم ادا کی تھی۔ سماء
Last edited by a moderator: