قسم کا کفارہ ادا کرے

Amal

Chief Minister (5k+ posts)


جو شخص کسی کام پر حلف اٹھا لے


پھر وہ اس کے علاوہ دوسرے کام کو بہتر سمجھے تو اس کے لیے یہ مستحب ہے کہ وہ اسے اختیار کر لے اور قسم کا کفارہ ادا کر دے ۔

حضرت عبد الرحمن بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا: جب تم کسی کام پر حلف اٹھا لو ،پھر تم اس کے علاوہ دوسرے کام کو بہتر سمجھو تو اس سے بہتر کام کو اختیار کر لو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔ (متفق علیہ) ۔

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی کام پر حلف اٹھائے پھر وہ اس کے علاوہ دوسرے کام کو بہتر سمجھے تو وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور جو بہتر کام ہے وہ کر لے۔ مسلم (۱۶۵۰) ۔

حضرت ابو موسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:بے شک اللہ کی قسم !اللہ نے چاہا تو میں جب کسی کام پر حلف اٹھاؤں گا پھر میں اس سے بہتر کام دیکھوں گا تو میں اپنی قسم کا کفارہ ادا کروں گا اور وہ کام اختیار کر لوں گا جو بہتر ہے۔ (متفق علیہ) بخاری (/۵۱۷۱۱۔ فتح)و مسلم (۱۶۴۹) ۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے کسی شخص کا اپنے گھر والوں کے بارے میں قسم پر اڑے رہنا اور اس کا کفارہ ادا نہ کرنا اس کے لیے اللہ کے ہاں اس بات سے زیادہ گناہ کا باعث ہے کہ وہ اس قسم کا کفارہ ادا کر دے جو اللہ نے اس پر فرض کیا۔ (متفق علیہ) بخاری (/۵۱۷۱۱۔ فتح)و مسلم (۱۶۵۵) ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے کہا

أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
حسن، سنن ابی داؤد:1517، سنن ترمذی:3577، المستدرک للحاکم:2550

میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ ہمیشہ زندہ
رہنے والا ہے، قائم رکھنے والا ہے اور میں اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں

تو اللہ تعالی اسے بخش دیں گے چاہے وہ میدان جہاد سے بھاگاہو۔





13007160_1081644738560884_7788052616541725715_n.jpg
 

Asmat545

Councller (250+ posts)
kafara kaisay ada karty hy wo b bata dety...10 maskeeno ko khana khelana ya 10 maskino ko khana khelany k baraber Paisy taqseem karna QASAM ka kafara hy...ya 3 din rozay rakhna
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
[Asmat545;3912017]kafara kaisay ada karty hy wo b bata dety...10 maskeeno ko khana khelana ya 10 maskino ko khana khelany k baraber Paisy taqseem karna QASAM ka kafara hy...ya 3 din rozay rakhna


Mari guzry hoi kal ki islamic post dekhain !
 
Last edited:

Back
Top