اگر ظالم کو روکا نہ جائے تو سزا سب کو مل سکتی ہے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
جب لوگ ظالم کودیکھیں اور اس کے ہاتھ کو نہ پکڑيں ( یعنی ظلم کونہ روکیں ) تو قریب ہے کہ اللہ تعالی ان سب پرعمومی سزانازل کردے ۔
سنن ترمذی حدیث نمبر ( 2168 ) سنن ابوداود حدیث نمبر ( 4338 ) سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 4005 ) اوراس حدیث کو امام ترمذي اورابن حبان رحمہما اللہ تعالی نے صحیح قرار دیا ہے ۔
باب:ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم نہ کرے اور نہ کسی کو ظلم کرنے دے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ تو اس پر ظلم کرے، اور نہ اس کو ظالم کے حوالہ کرے، (کہ اس پر ظلم کرے) اور جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی کی فکر میں ہوتا ہے، اللہ تعالی اس کی حاجت روائی کرتا ہے، اور جو شخص مسلمان سے اس کی مصیبت کو دور کرے، تو اللہ تعالی قیامت کی مصیبتیں اس سے دور کرے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی عیب پوشی کی، تو اللہ قیامت کے دن اس کی عیب پوشی کرے گا۔
بخاری جلد نمبر ۱ / نواں پارہ / حدیث نمبر ۲۲۷۵ / حدیث مرفوع