قرض کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں گے: وزیر مملکت خزانہ

ayesha-ghos-pasha-imf-all-cnd.jpg


وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کہتی ہیں قرض کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننا پڑیں تو مان لیں گے،حکومت چاہتی ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے،اگر آئی ایم ایف نہ مانا تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی چاہتے ہیں اور حکومت کی خواہش ہے عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے لہذا پروگرام میں جانے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام باتیں ماننا پڑیں تو مان لیں گے، سخت فیصلے بھی لینا پڑے تو لیں گے۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کا جائزہ لیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ہوئی۔اس موقع پر پاک سعودی وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی امن مضبوط کرنے کی مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

عالمی بینک نے پاکستان میں ممکنہ آپریشنزکی منظوری میں تاخیرسے متعلق فیصلے کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے،جمعرات کو اپنے بیان میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے عالمی بینک کے فیصلے کے بارے میں پریس رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

انہون نے کہا ہمارے تمام مجوزہ آپریشنزاور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں،عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد اور مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کے غور و خوض کے لیے پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
مسلۂ یہ نہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں گے اصل پرابلم یہ ہے کہ اس کے بعد بھی آپ نے یہیں کھڑے ہونا ہے اور ملک اس وقت ٹھیک نہیں ہونا جب تک لوگوں نے گھروں سے نکل کر آپ کے محلوں پر دھاوا نہیں بولا اور بات ادھر ہی جا رہی ہے کیونکہ جب مہنگائی جان لیوا ہو گی اور کسی کے بچے بھوک سے بلکے تو پھر خوف کا بت ٹوٹ جائے گا
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Literally beggars can't be choosers, thank you puddu daku movement and boots for turning us into beggars