یورپی ملک سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ کے روز مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے پر سوئیڈن حکومت کا موقف سامنے آگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ کے روز مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کے خلاف جہاں پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مسلم ممالک نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے سوشل میڈیا پر سوئیڈن برانڈز بائیکاٹ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا ہے۔
دنیا بھر کے مسلمانوں اور مسلم ممالک کے شدید ردعمل اور احتجاج کے بعد اب اس شیطانی فعل پر سوئیڈن حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
پاکستان میں سوئیڈن کے سفارت خانے کی جانب سے اپنی حکومت کا بیان ٹوئٹر پر جاری کیا گیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئیڈش حکومت اسلامو فوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
سوئیڈش حکومت نے واقعے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ہماری حکومت کا موقف واضح نہیں کرتا ہے۔
سوئیڈن میں عید کے روز ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی ممالک میں بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے۔
مسلم ممالک بھی اس معاملے پر یک زبان ہوگئے ہیں اور پاکستان، سعودی عرب، ترکی سمیت دیگر ممالک نے عید پر سوئیڈن کی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کو ’قابل مذمت فعل‘ قرار دیا ہے۔ او آئی سی نے آئندہ ہفتے جدہ میں اجلاس بلا لیا ہے جب کہ مراکش نے تو سوئیڈن سے احتجاجاً اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔
ÙراÙ٠پاک Ú©Û Ø¨Û ØرÙتÛØ Ø³ÙئÛÚÙ ØÚ©ÙÙت کا ÙÙÙ٠ساÙÙÛ Ø§ÙÚ¯Ûا
ÙزÛد Ù¾ÚÚ¾ÛÚº
urdu.arynews.tv