حضرت یعقوب علیہ السلام کی موت کے فرشتے (حضرت عزرائیل علیہ السلام) سے گہری دوستی تھی- ایک دن جب ملک الموت آئے تو حضرت یعقوب علیہ السلام نے پوچھا
-کیسے آئے ہو؟ ملاقات کے لئے یا روح قبض کرنے کے لئے؟ملک الموت نے جواب دیا- ملاقات کے لئے آیا ہوں-آپ علیہ السلام نے فرمایا-مجھے آپ سے ایک خاص بات کہنی ہے کہ
جب میرا وقت وفات قریب آئے تو مجھے پہلے بتا دینا- یعنی مجھے قاصد کے ذریعے خبر دے دینا-چنانچہ ملک الموت نے وعدہ کیا کہ موت سے پہلے قاصد روانہ کروں گا-جب حضرت
یعقوب
علیہ السلام کا آخری وقت آیا تو حضرت عزرائیل علیہ السلام خود آگئے-حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا-آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ میں پہلے قاصد بھیج دوں گا لیکن آپ خود
آگئے-حضرت عزرائیل علیہ السلام نے فرمایا-میں نے قاصد روانہ کیے تھے-حضرت یعقوب علیہ السلام نے پوچھا-کون سے قاصد آپ نے بھیجے تھے؟حضرت عزرائیل علیہ السلام نے
فرمایا-میں نے تین قاصد آپ کو بھیجے-پہلا قاصد یہ تھا کہ آپ کے سیاہ بال سفید ہوئے-پھر دوسرا قاصد کہ بدن سے چستی اور توانائی ختم ہوئی-اور تیسرا قاصد یہ کہ آپ کا بدن جھک گیا-
کیا میرے تینوں قاصد آپ کے پاس نہیں آئے؟اسی طرح ہر انسان کے پاس کوئی نہ کوئی نشانی ضرور بھیجی جاتی ہے لیکن غفلت کی بنا پر انسان ان نشانیوں پر غور نہیں کرتا-(مکاشفت
القلوب سے انتخاب)