فیفا ورلڈ کپ 2022 کا بہترین گول کس نے کیا؟

fifa-111h1.jpg

فیفا نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے بہترین گول کا اعلان کردیا ہے۔

فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے ورلڈ کپ کے سب سے بہترین گول کا اعلان کردیا ہے، اس اعلان سےقبل فیفا نے ٹورنامنٹ میں کیے جانے والے ٹاپ 10 گول ووٹنگ کیلئے پیش کیے تھے۔

تاہم فٹ بال شائقین نے برازیلین فٹ بالر ریچارلیس کے بائی سائیکل گول کو سب سے زیادہ پسند کیا اور اس کے حق میں ووٹ کیا جس کے بعد فیفا نے اس گول کو" گول آف دی ٹورنامنٹ" قرار دیدیا ہے۔

یہ گول فیفا ورلڈ کپ 2022 میں برازیل کے پہلے میچ میں کیا گیا تھا، جب سربیا کے خلاف میچ کے 73 ویں منٹ میں ریچارلیس نےونیش جونیئر کے پاس پر بائی سائیکل کک ماری اور فٹ بال کو گول نیٹ کے اندر پھینک دیا،ان کی اس غیر متوقع کک کے باعث سربیا کے فٹ بالر بھی فٹ بال کو جال میں جانے سے نا روک سکے ۔

دونوں پیروں کو زمین سے اٹھا کر ایک پیر سے سائیکل چلانے کی طرز پر گھما کر فٹ بال کر کک مارنے کے انداز کو بائی سائیکل کک کہتے ہیں ، اس کک کے ذریعے کیے گئے ریچارلیس کے گول کو فٹ بال شائقین نے اتنا پسند کیا کہ یہ گول آف دی ٹورنامنٹ بن گیا، برازیلین ٹیم جو کہ ایونٹ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم تھی ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں ناکام رہی تاہم گول آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
 

Back
Top