فیصل آباد: کچہری میں وکیل کو گولی مارنیوالی خاتون گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

police-pubjab-pak.jpg


فیصل آباد کی کچہری میں خاتون کی فائرنگ سے وکیل اور کلرک زخمی ہو گئے,فیصل آباد پولیس کے مطابق وکیل کے گارڈ نے جوابی فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا۔

فیصل آباد پولیس نے بتایا زخمی وکیل اور ساتھی کلرک کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے,پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے لی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔
پولیس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس کے محرکات کا پتہ چل سکے۔

خوشاب میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکرز خمی ہوگئی,پولیس کے مطابق یہ واقعہ خوشاب کے علاقے بوتالہ میں پیش آیا جہاں گولی چلنے سے خاتون زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گولی چلانے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈکا کہنا ہے کہ بندوق اتفاقیہ طور چلنے سےگولی لگی جس سے پولیو ورکر خاتون زخمی ہوئی,دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں نیول گیٹ کے قریب نجی سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف لیاقت آباد ایف سی ایریا میں پارکنگ کے معاملے پر جھگڑا 2 جانیں لے گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی جبکہ مرد کی شناخت شفقت حسین کے نام سے ہوئی۔