
فیصل آباد میں ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر نے سات ماہ قبل جواں سالہ مریضہ کا آپریشن کیا اور قینچی اندر ہی بھول گیا، انفیکشن کے باعث 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا، 20 سالہ اشنا نے 7 فروری کو الائیڈ اسپتال سے ایک آپریشن کروایا جس میں ڈاکٹرز اس کے پیٹ میں رکھی قینچی نکالنا بھول گئے اور آپریشن مکمل کرکے ٹانکے لگادیئے۔
سات ماہ بعد لڑکی کی دوبارہ طبیعت بگڑی تو لواحقین اسے لے کر اسپتال پہنچے، اسپتال میں ایکسرے کے بعد انکشاف ہوا کہ اشنا کے پیٹ میں قینچی موجود ہے،پیٹ میں قینچی ہونے کی وجہ سے اشناء انفیکشن کا شکار ہوگئی جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑتی چلی گئی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔
لڑکی کے لواحقین نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/doch11i1h13.jpg