
پولیس اور انتظامیہ کی نااہلیوں کے باعث جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بڑھنے لگے اور بے خوف ہو کر دن دیہاڑے شہریوں پر تشدد کرنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں قائم ایک بیوٹی پارلر میں چند خواتین سمیت ایک نامعلوم شخص حملہ آور ہو گئے اور آمنہ اور ثوبیہ نامی خواتین نے شبانہ نامی بیوٹیشن پر تشدد کرکے اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔
شبانہ کا کہنا تھا کہ آمنہ اور ثوبیہ نے اس پر بری طرح تشدد کیا اور گلا بھی دبانے کی کوشش کی جبکہ گلے سے سونے کی چین اتار کر لے گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبانہ نامی خاتون اس بیوٹی پارلر پر بطور بیوٹیشن کام کرتی ہے جہاں پر آمنہ اور ثوبیہ ایک نامعلوم شخص کے ساتھ رکشہ پر سوار ہو کر آئے اور آتے ہی ثوبیہ نے شبانہ پر حملہ کر دیا اور گلے سے پکڑ کر صوفے پر گرا دیا اور اس کا گلا دبانے کی کوشش کی۔ ثوبیہ نے اس پر تھپڑ برسائے اور آمنہ نے اس کی سونے کی چین اس کے گلے سے اتار لی، بیوٹی پارلر کے عملے نے روکا تو طاہرہ نامی بیوٹیشن پر بھی تشدد کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لڑائی جھگڑا بڑھتے دیکھ کر باہر سے کچھ مقامی افراد آئے جنہوں نے ان خواتین کو روکنے کی کوشش کی تو خواتین کی طرف سے ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ ملزمان خاتون کو گھسیٹ کر بیوٹی سیلون سے باہر لے آئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، ثوبیہ اسی بیوٹی سیلون پر کام کرتی تھی جس نے 2 مہینے پہلے ہی کام چھوڑا تھا اور شبانہ کو جسم فروشی کا دھندا کرنے پر اکساتی تھیں۔
شبانہ نامی خاتون نے تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے جس میں اس نے بتایا کہ خواتین کے تشدد سے میرے بائیں گل، بازو اور ہتھیلی پر چوٹیں آئیں جبکہ آمنہ نے واپر کےساتھ طاہرہ فرحت پر متدد وار کیے جس سے اس کا بایاں بازو اور ہتھیلی زخمی ہو گئے۔ بیوٹی پارلر کے مالک اظہر علی نے موقع پر پہنچ کر ان کی جان بخشی کروائی جبکہ اس موقع پر 3 نامعلوم اسلحہ بردار افراد باہر موجود تھے اور لوگوں کو آتے دیکھ کر دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7fssbbssposhamsls.png