Shiki Jokalian
Senator (1k+ posts)
ٹرمپ کے بابت والد صاحب اکثر غصے میں آ کر خود کو ہی کوس دیتے ہیں کہ اٹھ کسے****** دا پتر... نوٹ خالی جگہ میں کوئی پسندیدہ جانور لگا لیں... بات دوسری طرف لجانے کی ضرورت نہیں...
ہاں جی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی بہت محنتی قوم ہیں.. جس کی آدھے سے زیادہ پاکستان بستر میں لمیا پے کر فیس چلاتے تائید کرے گا... ٹرمپ نے کہا ہے وجیراعجم پاکستان جب چاہیں مجھے فون کر سکتے ہیں.. آھو جی بل کہڑا تسی دینا.. ہمارے ہی ٹیکسوں کا بیڑہ غرق ہونا... ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ... تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہوں..
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بن کر بہار لگ گئی.. ورنہ پاکستان میں ایسے بندوں کو تین سموسے لینے پر چٹنی کی دوسری تھیلی لینی مشکل ہوتی ہے... ویسے ٹرمپ بھی صدر بن کر سلجھ گئے ہیں... ورنہ الیکشن سے پہلے تو مسلمانوں اور پاکستانیوں کو سہہ چڑھایا ہوا تھا.. اس لیے کہتے ہیں کہ الیکشن سے پہلے سیاستدانوں کی باتوں اور شادی سے پہلے خاوند کے وعدوں پر کبھی یقین نہ کریں.. ویسے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو تمام پاکستانی اخبارات نے ایسے شائع کیا ہے جیسے ، پرانے زمانے میں واڈے پائین کا سعودیہ سے آنے والا خط محلے میں نمائش کے لیے پیش ہوتا تھا ،جس میں پائین کی طرف سے بھیجے جانے والے سامان کی تفصیل درج ہوتی تھی..
میرے عزیز ہم وطنوں گل یہ ہے کہ تعریف پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں.. ڈونلڈ ہو یا ہلیری ، امریکی امریکی ہی ہوتا ہے.. ٹرمپ نے بھی دایاں دیکھا کر بایاں مڑنا ہے... فیر نہ کہنا دسیا نئیں...
#صدف

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/thumbnail/2016/12/583fe4315d7ea.jpg