
استحکام پاکستان پارٹی نے اپنی نمائندگی کیلئے ترجمان مقرر کردیئےہیں، ابتدائی طور پر سات رہنماؤں کو پارٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پارٹی کے ترجمانوں کے تقرر کا اعلان کردیا ہے، پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے میڈیا پر نمائندگی کیلئے منتخب کیلئے ناموں کے تقرر کی منظوری دی۔
پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پارٹی کے ترجمانوں کی فہرست خود شیئر کی جس کے مطابق ابتدائی طور پر فردوس عاشق اعوان، فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور اسحاق خاکوانی کو پارٹی کی نمائندگی کیلئے ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1668269600738275336
اس کے ساتھ ساتھ سعید اکبر نوانی، خرم حمید روکھڑی اور نعمان لنگڑیان کو بھی پارٹی کی ترجمانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے یا پارٹی سےعلیحدہ ہونے والےتقریبا تمام سیاستدانوں نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی قیادت میں ایک نئی پارٹی قائم کرلی ہے جسے استحکام پاکستان پارٹی کا نام دیا گیا ہے، اس پارٹی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، علیم خان، فردوس عاشق اعوان اور دیگر سابق پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8frieidososofayayz.jpg