فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی رہنماؤں کیخلاف میدان میں آگئے

Geek

Chief Minister (5k+ posts)

پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غیر منتخب وزیر کی کارکردگی اچھی ہو تو وہ بہتر ہے۔

پی ٹی آَئی میں انٹرا پارٹی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی رہنماؤں کیخلاف میدان میں آگئے۔ سما کے نمائندے نعیم اشرف بٹ کے انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسے منتخب وزیر کا اچار ڈالنا ہے جوٹکے کا کام نہ کرے، غیر منتخب وزیرکی کارکردگی اچھی ہو تو وہ بہتر ہے،اب پتہ چلے گا کہ کون مخلص،کون وکٹ کے دونوں جانب کھیلتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منظم شخص گھر کی بات باہر نہیں کرتا، گھر کی بات باہر کریں تو اپنا جسم ہی ننگا ہوتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جب صوبائی وزیر اطلاعات بنا تو ہر کوئی اس وزارت کا خواہشمند ہوگیا،میرے اچھے اقدامات ختم کرنے پرفنکار رو رہے ہیں۔

فیاض چوہان نے واضح کردیا کہ مجھے ترجمانی کیلئے کسی نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، ایسی وزارت چاہتا ہوں جس سے عمران خان کی آواز بن سکوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آل شریف، زرداری سے زیادہ لوگ تو گڑوی والی اکٹھے کرلیتی ہے،چوروں کی اولادیں تحریک نہیں چلا سکتیں، مریم نواز کہتی تھی کہ ہمیں کچھ ہوا تو لوگ ٹینکوں کے آگے آجائیں گے، وہ طیب اردگان تھا ،آل شریف اور زرداری خوردبردگان ہیں۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

فیاض کو اپنی زبان پر تھوڑا کنٹرول ہوتا تو آج بھی اپنے محکمے کا وزیر ہوتا

لیکن اُس وقت چڑھی ہوئی تھی اِس لئے مارا گیا

آج بھی اگر سبق حاصل کر لے تو کوئی نہ کوئی دال دلیہ بن سکتا ہے

اگر نہیں تو پھر ٹھیک ہے ایم پی اے رہ کر ہی گزارہ چلاؤ .رونا دھونا کیسا ؟؟​
 
waseem137

Minister (2k+ posts)

فیاض کو اپنی زبان پر تھوڑا کنٹرول ہوتا تو آج بھی اپنے محکمے کا وزیر ہوتا

لیکن اُس وقت چڑھی ہوئی تھی اِس لئے مارا گیا

آج بھی اگر سبق حاصل کر لے تو کوئی نہ کوئی دال دلیہ بن سکتا ہے

اگر نہیں تو پھر ٹھیک ہے ایم پی اے رہ کر ہی گزارہ چلاؤ .رونا دھونا کیسا ؟؟​
زرداریوں اور نونیوں کے لیے یہ ٹھیک تھا،جتنے وہ بدتمیز ہیں اتنا یہ نہیں ہے ۔ ،جیسا منہ ویسی چپیڑ
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
زرداریوں اور نونیوں کے لیے یہ ٹھیک تھا،جتنے وہ بدتمیز ہیں اتنا یہ نہیں ہے ۔ ،جیسا منہ ویسی چپیڑ

یہ بات ١٠٠ فیصد درست ہے آپکی

.اُس کام میں تو یدِ طولا حاصل

بس زبان پر کنٹرول نہیں ہے اِسے

.اُسی چیز سے ہمیشہ مار کھاتا ہے​
 
Back
Top