فہیم خان نے عادل راجہ کے خلاف برطانوی سائبر کرائم یونٹ میں شکایت درج کرا دی

Untitled.png

پاکستانی سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس کی سائبر کرائم یونٹ میں بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔


فہیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس شخص کے خلاف ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کریں گے جو مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا، گمراہ کن معلومات اور بہتان تراشی کے ذریعے ان سمیت دیگر افراد کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1888851085655515594 یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب عادل راجہ نے فہیم خان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے الیکشن 2024 میں استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کی ٹکٹ جمع کروائی تھی، جس پر فہیم خان نے قرآن اٹھا کر اس الزام کی تردید کی تھی۔ اب انہوں نے قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے عادل راجہ کے خلاف یوکے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1884661467779149877
فہیم خان نے اپنے بیان میں پاکستانی کمیونٹی، قانونی ماہرین اور دیگر دوستوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو مزید معلومات حاصل ہیں کہ برطانیہ میں اور کن اداروں میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی جا سکتی ہے تو وہ ان کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی برطانیہ کے وکلاء سے مشاورت کریں گے تاکہ باضابطہ کیس دائر کر سکیں اور مکمل قانونی کارروائی کا آغاز ہو سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ عادل راجہ کے جھوٹے الزامات اور بغیر کسی ثبوت کے عزت خراب کرنے کی روش کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق، یہ وقت گزر چکا جب کوئی بھی کسی پر جھوٹے الزامات لگا کر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکے اور کوئی اسے روکنے والا نہ ہو۔ فہیم خان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عادل راجہ کے خلاف بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے اور اسے ہر جگہ بے نقاب کریں گے تاکہ وہ آئندہ کسی پر بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، "عادل راجہ تم ایک بھگوڑے اور بے شرم آدمی ہو، جو عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف ہو۔ انشاءاللہ میں تمہارے خلاف مکمل قانونی کارروائی کروں گا تاکہ تمہیں سبق ملے اور تم دوبارہ کسی کی عزت پر حملہ کرنے کی جرات نہ کر سکو۔"

https://twitter.com/x/status/1888947717050962231
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
"عادل راجہ تم ایک بھگوڑے اور بے شرم آدمی ہو، جو عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف ہو۔
KON SEE IZZAR MUNEERAY MISTRY KEY, YA GANJOW KEY YA PHIR BEMARI KEY. YA KANJAR PUNA BAND KAR AUR SABOOT LA.
 
یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ برطانوی حکام اس معاملے پر کیا کارروائی کرتے ہیں۔ قانونی راستہ اختیار کرنا ہی بہترین حل ہے۔
 

Back
Top