شاہد خٹک نے فہد حسین کو مشکل میں ڈال دیا اور کہا کہ میں مریم نواز کا کلپ چلانا چاہتا ہوں جس پر فہد حسین نے کہا کہ نہیں وہ لائیو نہ چلائیں کیونکہ اس کلپ میں مریم نواز نے پی ٹی آئی رہنماؤں بالخصوص عمران خان سے متعلق انتہائی سخت اور نازیبا زبان استعمال کی تھی۔
شاہد خٹک نے ن لیگ کے حامی صحافی فہد حسین سے کہا کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو میں مریم نواز کے کلپ چلا دوں ؟؟؟
جس پر فہد حسین نے کہا کہ نہیں نہیں وہ لائیو نہ چلائیں۔
فہد حسین نے کہا کہ دو غلط چیزیں ایک نہیں ہوسکتیں۔ میں نے وہ کلپ سنے ہیں۔
اس پر شاہد خٹک نے پھر کہا کہ میں وہ کلپ چلادیتا ہوں۔
اس پر فہڈ حسین نے کہا کہ میں نے وہ کلپ سنا ہوا ہے، میں خود ہی چلوادوں گا
یہ تھا مریم نواز کا وہ کلپ جو شاہد خٹک نے چلوانے کی کوشش کی مگر فہد حسین نے نہ چلایا کیونکہ اس میں مریم نواز نے عمران خان کو گھٹیا، بدبودار، منشیات زدہ کہا تھا۔مریم نواز نے عمران خان کو مکروہ کردار، بدکردار بھی کہا
مریم نواز نے عمران خان کو بندر کہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بندر ہے اور اسکے ہاتھ میں ماچس ہے، یہ بندہ نشہ کرکے بے سدھ پڑا ہوتا ہے۔چوہے کی طرح بل میں گھسا ہوا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ آپکو پتہ ہے کہ نشئی کہاں پڑے ہوتے ہیں، قبرستانوں میں پڑے ہوتے ہیں
مریم نواز نے اس پر بھی اکتفا نہیں کیا بلکہ عمران خان پر ذاتی حملے کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیٹی چھپائی