Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)
فورم ممبران کا گلہ ،رویہ یا مخمصہ
کچھ عرصے سے فورم پر وقت نہیں دے پایا ، ویسے بھی یہاں ہر وقت کی الزام تراشی اور بد زبانی سے اکثر دوست تنگ ہی رہتے ہیں، جہاں برداشت اور صبر نہ ہو وہاں بے چینی اور خلش ضرور رہتی ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ الزام تراشی اور لگاتار نا مناسب الفاظ کو ہر وقت دوہرانا تحریک انصاف کے دوستوں کی شائد عادت بن گئی ہے، شائد عمران خان اپنی بے چین طبیعت کے اثرات اپنے کارکنان پر بھی سبت کر رہے ہیں، اس فورم پر بڑے سے بڑا لکھاری اور تحریک انصاف کا ہمدرد ،کم سے کم الفاظ میں منافقت کا لفظ تو تسبیح کی طرح استعمال کرتا ہے، جو بات پسند نہ ہو اس پر منافقت کا الزام لگا دو
الله کے بندو جماعت اسلامی کے کارکنوں نے یہ نہیں سیکھا ، ورنہ جواب تو سب دے سکتے ہیں، اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہر وقت جماعت اسلامی پر گرا کر آپ لوگوں کو چین آتا ہوگا، ساتھ ہی نون لیگ کو بھی گالیاں پڑتی اور آگے سے جواب در جواب کا سلسلہ، اگر اس فورم پر تحریک انصاف کے دوستوں کو برداشت کے الفاظ پسند نہیں تو فورم پر پابندی لگا دیں، تا کہ دوسرا فرد آ ہی نہ سکے، پھر آپ لوگ کم از کم دوسرے پر الزام تو نہیں لگا سکیں گے
الفاظ تلخ ہوں یا نرم، برداشت کریں اور مزید الزام سے پرہیز کریں، ہاں آئندہ الیکشن اکیلے لڑنا اور آپ کی نظر میں جو منافق ہیں ان کو ان کے حال پر چھوڑ دینا، اس سے پہلے اپنا دامن ضرور دیکھ لینا
آج کے تھریڈ پر کچھ دوستوں نے اپنی بڑھاس نکال لی ہے، وہاں مزید کوشش کر سکتے ہیں
آفاق چودھری