فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پروفائل سے عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی

fawauasaa.jpg


فواد چوہدری نے پارٹی کیا چھوڑی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی، سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اپنا ٹوئٹر کوور تبدیل کردیا، انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی۔ امریکی مصنف کا قول یہ ہے ‘استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں۔

اس سے پہلے فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی تھی،فواد چوہدری کے ٹوئٹر بائیو میں اب تک پاکستان تحریک انصاف لکھا ہوا ہے،فواد چوہدری کی طرف سے 24 مئی کو بذریعہ ٹویٹ تحریک انصاف اور عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کا پیغام جاری کیا تھا۔


fawaa1.jpg


فواد چوہدری اور جہانگیر ترین کے ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی ہیں، جس پر فواد چوہدری نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

fawa22.jpg


سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی تھی یہ وہ نہیں ہے، نو مئی کے واقعات پر افسوس ہوا، اداروں کو کمزور کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارے لئے سب سے اہم پاکستان کے ادارے ہیں، سیاست چلانی ہے تو سب سے پہلے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا۔
 
Last edited by a moderator:

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
asal main in Mian biwi ki nazar punjab ki cmship pr thi
Woh naqabal e hasool hua tu inhon nay ppp kay gilanion
say peengain barhani Shru kr deen yeh 9 may say pehlay kay waqiat hain
koshishain tu inhon nay buhut keen farmaishi giriftari bhi karwai laikin Imran khan nay cmship kay liay koi lift nahin karwai
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
چودہ مہینوں سے ادارے یاد نہیں تھے؟ باجوہ نے ریٹائرڈ فوجیوں کے سامنے اپنی حرکتوں کا اعتراف کر کے ادارے کو کمزور نہیں کیا؟ ۔کیونکہ اس نے اعتراف کیا وہ حکومت کے سیاسی معاملات میں جوتوں سمیت گھسا ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر نے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنسوں سے ادارے کو مضبوط کیا؟ ۔یا باجوہ نے کالم پر کالم لکھوا کر سارے سیاستدانوں سے اپنی کارستانیوں کے اعتراف سے ادارے کو کمزور نہیں کیا۔؟

کیا سیاست کو کمزور جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے ساتھ چل سکو گے؟ ۔
سیاست عوام کے سر پر ہوتی ہے اس کے لئے اداروں سے اپنے حقوق واپس لینے کو سیاست کہتے ہیں احترام کے نام پر مارشل لا کونہیں ۔عوام تم جیسے سیاستدانوں کو اب سیاست سے بریک نہیں سیاست سے نکال دے گی۔