فواد نےحامد میر،غریدہ سمیت کن صحافیوں کو"جھوٹی خبروں کاامام ٹولہ"قرار دیا؟

fawad-ch-on-hamid-and-ggg.jpg


سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حامد میر، غریدہ فاروقی، عمر چیمہ، عمار مسعود، ثانیہ عاشق اور عادل شاہزیب کو جھوٹا لیٹر شیئر کرنے پر جھوٹی خبروں کا امام ٹولہ قرار دے دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے شہبازگل کی ایک ٹوئٹ پر لکھا کہ "ان تمام خواتین و حضرات نے فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کی سخت مخالفت کی اور بین الاقوامی میڈیا کو مسلسل یہ فیک نیوز فیڈ کی کہ پاکستان میں میڈیا زنجیروں میں ہے"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب یعنی حامد میر، غریدہ فاروقی، عمر چیمہ، عمار مسعود، ثانیہ عاشق اور عادل شاہزیب اس وقت سے نون لیگ میڈیا سیل میں کام کر رہے تھے اب بھی تحریک انصاف کیخلاف مسلسل جھوٹی خبروں کا امام یہ ہی ٹولہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1518488000787005440
واضح رہے کہ شہبازگل نے ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ان تمام صحافیوں کی جانب سے فیک لیٹر شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو عنوان دینے کیلئے کہا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1518371729348907008
 
Last edited by a moderator: