فوادچوہدری کو گرفتار کرلیاگیا

Chacha Basharat

Minister (2k+ posts)

1186134_6440352_fawad-chaud_updates.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعوی ہے کہ پارٹی رہنما فواد چوہدری کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1618070561669943297

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کی حراست کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے​

 
Last edited by a moderator:

xshadow

Minister (2k+ posts)
چالیس سال تک موسی علیہ سلام کی قوم سحرا میں بٹھکتی رہی کیونکہ ایک جنگ تھی جسے قوم نے لڑنے سے انکار کردیا۔ پھر اس قوم نے اور اسکی اگلی نسل نے مشکلات اٹھائیں۔ اپنا احتساب کیا۔ اللہ کو راضی کرتے کرتے چالیس سال لگ گئے اور پھر اللہ نے انہیں نصرت بخشی اور جس مقصد کے لیے انہیں تیار کیا وہ مقصد بھی انہی کا انتظار کررہا تھا۔
اسی واقع کے تناظر میں پاکستانی قوم کی مشکلات کو دیکھا جائے تو کسی کو بھی کوئی شک نہیں رہے گا کہ اللہ کی حکمت کیا ہے۔ کسی کو غلط فہمی ہوگئی ہے کہ یہ جنگ کسی اقتدار کے لیے ہے۔
اس جنگ میں جسطرح پٹ رہے ہیں قاسم علی شاہ۔ کبھی فیصل واوڈے' کبھی مبشر لقمان اور کبھی لوٹے۔ اسکے بعد تو اس جنگ کو ختم کرنا شاید ہی کسی مجاہد کی خواہش ہو۔ اب تو یہی اڑنا ہے اور یہی بچھونا ہے۔ اسی جنگ میں نئی نسل پروان چڑھے گی۔ اسی جنگ میں بچہ دیکھے گا مہنگائی کا طوفان' اسی جنگ میں نوجوان نکلے گا آٹے کی لائنوں میں' اسی جنگ میں اسے لینا پڑے گا انصاف۔ اس جنگ میں نوجوان بول اٹھے گا

لطف مرنے میں رہا باقی نہ مزا جینے میں
کچھ مزا ہے تو یہی خون جگر پینے میں


اس جنگ میں جو سبق سیکھ رہی ہے یہ قوم' اسکے ختم ہونے پر شاید اتنی خوشی نہ ہو۔ کیونکہ یہ جنگ اس قوم کو جو راحت' خود اعتمادی' اخلاق' خوف الہی اور عشق رسول سکھائے گی اسی نشے میں یہ قوم ڈوبنا پسند کرے گی۔ کسی بھی جنگ کا ماضی دیکھ لیں کہ ختم کرنے کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوا یعنی شروع اپنی مرضی سے کی جاتی ہے مگر ختم کرتا ہے کوئی اور۔ یہ جنگ جو اس قوم پر مسلط کی گئی ہے یہ بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے گی کیونکہ یہی وہ جنگ ہے جو اس قوم کو سکون دے گی۔ نہ پیسہ' نہ امن جس میں صرف امیر کو انصاف ملے' نہ زمین جس پر ویسے ہی قبضے ہوجاتے ہیں۔
اس جنگ کو لڑ کر ہی یہ قوم رات کو سکون سے سو سکے گی کیونکہ اس جنگ کو بہت معطل کیا گیا ہے۔ یہ تو بھلا ہو باجوہ کا جس نے یہ شروع کی ورنہ یہ قوم کبھی سمجھ نہ سکتی کہ اصل مقصد تو یہ جنگ تھا۔
تُو نہ مِٹ جائے گا ایران کے مِٹ جانے سے
نشّۂ مے کو تعلّق نہیں پیمانے سے
ہے عیاں یورشِ تاتار کے افسانے سے
پاسباں مِل گئے کعبے کو صنَم خانے سے
کشتیِ حق کا زمانے میں سہارا تُو ہے
عصرِ نَو رات ہے، دھُندلا سا ستارا تُو ہے​
ہے جو ہنگامہ بپا یورشِ بلغاری کا
غافلوں کے لیے پیغام ہے بیداری کا
تُو سمجھتا ہے یہ ساماں ہے دل آزاری کا
امتحاں ہے ترے ایثار کا، خودداری کا
کیوں ہراساں ہے صَہیِلِ فرَسِ اعدا سے
نُورِ حق بُجھ نہ سکے گا نفَسِ اعدا سے​
چشمِ اقوام سے مخفی ہے حقیقت تیری
ہے ابھی محفلِ ہستی کو ضرورت تیری
زندہ رکھتی ہے زمانے کو حرارت تیری
کوکبِ قسمتِ امکاں ہے خلافت تیری
وقتِ فُرصت ہے کہاں، کام ابھی باقی ہے
نُورِ توحید کا اِتمام ابھی باقی ہے​
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
This means that they did not intend to arrest Khan in the first place. The details of Fawad's arrest will be revealed soon.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آخری سٹاپ نواز شریف، یعنی سارے باولرز پکڑ لئے جائیں گے تب میاں صاب انگ کھیلنے آئیں گے۔ ایسے ہوتے ہیں مقبول ترین لیڈر۔​
😄