مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں اس وقت میا خلیفہ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے،میا خلیفہ کے ٹرینڈ کے تحت ہونے والی ٹویٹس میں ملالہ یوسف زئی کا ذکر بھی زور پکڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لبنانی نژاد سابقہ پورن سٹار میا خلیفہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے جاری ایک بیان میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ اگر آج آپ فلسطین کی طرف نہیں ہیں تو یادرکھیں کہ آپ تاریخ کی غلط سائیڈ پر ہیں اور وقت یہ ثابت کردے گا۔
ٹویٹر پر میاخلیفہ کا ایک ویڈیو کلپ بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی کیمپوں میں موجود لوگوں کی حالت کے بارے میں بتارہی تھیں اور فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے خلاف آواز اٹھارہی تھیں۔
ٹویٹر صارفین نے میا خلیفہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ ہی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا ذکرکرڈالا۔
خود کو سراہے جانے والی میا نے ملالہ پر اس تنقید کے جواب میں میا کا کہنا تھا کہ، ’میں آپ کے جذبات کی قدر کرتی ہوں لیکن میں اس بیان بازی سے متفق نہیں ہوں‘۔
علی نامی ایک صارف نے لکھا کہ میا خلیفہ تک نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، مگر امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد طالبہ ملالہ نے ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا،میں نے پہلی بار میا خلیفہ کی کوئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ماریہ نامی صارف نے لکھا کہ میا خلیفہ اسرائیل کے خلاف بول اٹھی ہیں مگر ملالہ اسرائیل کی ہی بانہوں میں سورہی ہیں۔