فریال تالپور کے کرپشن نہ کرنے اور غریبوں کی مدد کے دعوے پر دلچسپ تبصرے

faryal-talpur-funny-social-112113.jpg

سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی اور غریبوں کی مدد کرنے کے لیے اپنی تنخواہ وقف کر دیتی ہوں۔

فریال تالپور نے ایک پرانا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مجھے بتانا نہیں چاہیے مگر میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی، اپنی تنخواہ میڈیکل اسٹور پر دے دیتی تھی تاکہ غریب اور مستحق شہریوں کو مفت ادویات مل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ لوگوں کی مدد کی ہے، ہم سچے تھے، کبھی غلط بات نہیں کی اور کبھی کرپشن نہیں کی۔

فریال تالپور کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہوئے۔

سینئر صحافی ہارون رشید نے اس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کہتی ہیں کہ " ہم سچے تھے' ہم نے کبھی کرپشن نہیں کی" اور مریم نواز کہتی ہیں کہ " لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں" ۔مریم نواز ایک زرداری صاحب کی ہمشیرہ۔ ایک میاں نواز شریف کی صاحبزادی۔ کیسی اچھی تربیت' کتنے اجلے لوگ۔

https://twitter.com/x/status/1458179293666762752
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل علی زیدی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کی معصومیت پر نہیں سندھ کی قسمت پر رونا آگیا۔

https://twitter.com/x/status/1457927201714851841
عملقہ حیدر کا کہنا تھا کہ یہ ہوئی نہ بات عوام کا درد رکھنے والی بلاول کی پھپھو

https://twitter.com/x/status/1458300517445259277
طاہرہ نے تبصرہ کیا کہ فریال تالپور کا بیاں چل رھا ھے واقعی سب کی بات کتنی سچی ھے اتنا نیک خاندان اور نیک خاتون ۔ میری تو آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ میں آگے ٹب رکھ لیا کہ آنسووں سے بھر جائے گا

https://twitter.com/x/status/1458100746260566025
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ ایسے خداترس لوگوں کی وجہ سے زلزلے نہیں آتے ورنہ ہم تباہ ہو چکے ہوتے۔

https://twitter.com/x/status/1458193322988687360
غنی بونیری کا کہنا تھا کہ فریال تالپور باتیں مدد ٹریسا والی کررہی ہیں مگر عمل ان کے گاڈ فادد جیسے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1458217265388736516
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ عمران خان نے ہر کرپٹ کو ایماندار کہلوانے کا اعتماد دے دیا ہے ورنہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی ایماندار ہونے کا کلیم نہیں کیا، کپتان کے اعتماد کو دیکھ کر سب کی ہمت بڑھ گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458104713505878019
ڈاکٹر فاطمہ نے فریال تالپور کی پرانی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ یے فریال تالپور کا دوسرا روپ. یہ لاڑکانہ کی الیکشن کمپین کے دوران عوام کو دھمکیاں دے رہی تھی کہ تیر پر ہی نشان لگانا ہے. رعونت اور تکبر چیک کریں اسکا!!

https://twitter.com/x/status/1458078470857269261
ایک سوشل میڈیا صارف نے اسے قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی فریال تالپور کے درد دل، جدوجہد، ایمانداری سے لبریز داستانِ حیات۔۔۔ خود ان کی زبانی

https://twitter.com/x/status/1458289010535665672