فرقہ واریت زمہ دار کون؟؟

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فرمایا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت ایجنسیوں کی وجہ سے پھیلی ہے ، اس میں علما یا مذہبی تنظیموں کا ہاتھ نہیں ہے۔ مولانا کے پاس اپنی بات کا کوئی جواز ضرور ہو گا لیکن وہ قوم کو بہر صورت اس بات کے لئے جوابدہ رہیں گے کہ وہ خود کیوں ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے ہیں۔

دنیا اس وقت دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے جس مسئلہ سے دوچار ہے، اسے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا کر حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس حد تک تو مولانا فضل الرحمان کی بات سے اتفاق کیا جا سکتا ہے کہ ماضی میں ایک خاص مقصد سے دینی انتہا پسندی کو عام کرکے بعض قومی اور بین الاقوامی مقاصد حاصل کئے گئے تھے۔ لیکن عالمی طاقتوں اور ملکی ایجنسیوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دینی رہنماؤں ، اداروں، مدرسوں اور گروہوں کو ہی استعمال کیا تھا۔ اس لئے اگر کوئی عالم دین یا مذہب کے نام پر سیاست کرنے ولا شخص اب ایجنسیوں کو مورد الزام ٹھہرا کر خود کو بری الذمہ قرار دیتا ہے تو وہ دراصل اپنے آپ کو اور قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ کیوں کہ کوئی ایجنسی بھی اس وقت تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک معاشرے میں اسے ان مقاصد کی تکمیل کے لئے آلہ کار بننے والے عناصر نہ مل جائیں۔ کیا مولانا فضل الرحمان اتنے بھولے اور سادہ ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کی صفوں میں کب کس نے اپنا مالی اور تنظیمی مفاد حاصل کرنے کے لئے کون سے سمجھوتے کئے اور کون سے نعرے ایجاد کئے۔ مولانا موصوف گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل کسی نہ کسی صور ت اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ وہ ایک مدرسہ کے استاد اور مہتمم سے ترقی کرتے ہوئے قومی سطح کے لیڈر ہی نہیں بنے بلکہ اقتدار میں حصہ دار رہنے کی وجہ سے ان کے ذاتی اور خاندان کے وسائل میں بھی حسب مقدور اضافہ ہؤا ہے۔ اس بارے میں وہ اگر قوم ملک کو نہیں تو اپنے ضمیر کو ضرور جوابدہ ہیں۔ مولانا کے تازہ ارشاد کی روشنی میں البتہ یہ کہنا ضروری ہے کہ ایجنسیوں اور خفیہ طاقتوں کے اشارے کے بغیر کسی شخص کو اقتدار میں اس قدر حصہ نہیں مل سکتا جس قدر مولانا وصول کر چکے ہیں اور مسلسل کررہے ہیں۔ خواہ وہ شخص مولانا فضل الرحمان جیسا نابغہ ہی
FazalurRahman_11-21-2013_127315_l.jpg
کیوں نہ ہو۔

ملتان کے مدرسہ قاسم العلوم میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناجائز طریقے سے دولت اکٹھی کرنا بھی انتہا پسندی
ہے۔ یہ بات بھی تکنیکی لحاظ سے درست ہے کیوں کہ اسی قسم کی دولت کا کچھ حصہ دراصل دہشت گردوں کی پرداخت پر صرف ہوتا ہے جو عام لوگوں کی دولت لوٹنے والے عناصر کسی نہ کسی طریقے اور مقصدسے انتہا پسند گروہوں کو فراہم کرتے ہیں۔ پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے کالے دھن کے حوالے سے دنیا کو سب سے بڑی پریشانی یہی ہے کہ کیا اس دولت کا کچھ حصہ دہشت گردی سے حاصل کیا گیا ہے اور کیا یہ وسائل کسی طریقہ سے دہشت گردی کے لئے صرف ہوتے ہیں۔ ان سوالات کا جواب تلاش کرنا دنیا بھر کے انسانوں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اہم ہو چکا ہے۔ لیکن پاکستان میں اس معاملہ کو سیاسی کھیل اور ذاتی عناد نکالنے کا ذریعہ بنا کر جو طوفان کھڑا کیا گیا ہے ،اس کا اصل حقائق اور مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمیعت علمائے اسلام کے قائد اور حکومت وقت میں شامل مولانا فضل ارحمان بھی جب ان انکشافات کو اپنے گروہی و سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں تو کیسے ان کی دیانت اور پاک دامنی پر یقین کیا جائے۔

مولانا کو اس بات سے بہت تکلیف ہے کہ داڑھی کو دہشت گرد کی علامت بنا لیا گیا ہے۔ اس بات پر بھی مولانا کی تائید کی جا سکتی ہے۔ لیکن پہلے انہیں یہ اقرار کرنا ہوگا کہ داڑھی والوں نے خود دین کے نام پر نفرت، تعصب اور تشدد عام کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ کیا مولانا خود دہشت گردی میں ملوث طالبان کے من پسند گروہوں کے سرپرست اور حامی نہیں رہے اور کیا اب وہ اپنے اس کردار سے تائب ہو چکے ہیں۔ جب تک ملک کے مذہبی رہنما خود احتسابی کے عمل سے گزرتے ہوئے ان غلطیوں کی اصلاح کا بیڑا نہیں اٹھائیں گے جن کی وجہ سے یہ معاشرہ توڑ پھوڑ اور مار دھاڑ کی آماجگاہ بن چکا ہے، اس وقت تک مولوی اور اس سے متعلق علامات کے بارے میں غلط فہمی بھی موجود رہے گی اور مدرسوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مراکز بھی سمجھا جاتا رہے گا۔ اگر مولانا اور ان کے ساتھی آج سے اصلاح احوال کے کام کا آغاز کریں تو وہ اپنی ماضی کی غلطیوں کا کفارہ بھی ادا کرسکیں گے اور صورت حال کی بہتری میں حکومت اور سماجی رضاکاروں کے کام کو آگے بھی بڑھا سکیں گے۔ لیکن مذہبی منافرت کی بنیاد پر دکانداری کرنے والوں سے اس بات کی توقع عبث ہے
سورس
 
Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
insaanu main har tarah ki tafreeqo taqseem khud insaanu ne hi phelaee hai apne apne zaati mufadaat ki khaatir apni apni jahaalat ki wajah se. yeh kaam jaari rahe ga jab tak log apne apne zaati mufadaat ke mutaabiq zindagiyan guzaaren ge. All this has been explained in detail HERE, HERE and HERE.
 
zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
Maulana fazlurehmam kay ilawa aor kon ho sakta hay jo aisay ullo kay pathoon walay kamm karay ,khota kahin ka jo bar bar aisay sawal poochta hay....
 
Darvesh

MPA (400+ posts)
مولانا ،چوده سو سال پهلے کونسی آی ایس آی نامی تنظیم خطه عرب میں انٹیلیجنس کے فراعض پر مامور تهی؟؟ اپنی انا کی تسکین اور دوسرے سے بهتر مسلمان ثابت کرنے کے لیے علما نے شعور یا لا شعور میں جو بیج بویا تها ،فرقه واریت اسی کاوش کا نتیجه هے..
 
Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
insaanu main har tarah ki tafreeqo taqseem khud insaanu ne hi phelaee hai apne apne zaati mufadaat ki khaatir apni apni jahaalat ki wajah se. yeh kaam jaari rahe ga jab tak log apne apne zaati mufadaat ke mutaabiq zindagiyan guzaaren ge. All this has been explained in detail HERE, HERE and HERE.

brother u did good job..
but u mostly wrote very lengthy writings in English..

if i refer u some well researched material then would u like to read that?

here is the link may be u need proxy to open that link and then there are some very short books on the right corner of website written in urdu..
this man phd Dr Qamar Zaman did a detailed research on the The Noble Quran ..so i think u should at least read one time his excellent findings..

then if u have time then write some what u like..
thanks..
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
مولانا ،چوده سو سال پهلے کونسی آی ایس آی نامی تنظیم خطه عرب میں انٹیلیجنس کے فراعض پر مامور تهی؟؟ اپنی انا کی تسکین اور دوسرے سے بهتر مسلمان ثابت کرنے کے لیے علما نے شعور یا لا شعور میں جو بیج بویا تها ،فرقه واریت اسی کاوش کا نتیجه هے..

میرے خیال میں مولانا صاحب پاکستان میں
لشکر جھنگوی وغیرہ کے بارے میں بات کررہے ہین شاید جن کو آئی آیس آئی نے پیدا کیا تھا
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
Iss diesel chore Munafiq aur Double GAY saay baraa Haraam khore aur Haraam Kaar iss saddi mai to paida nahi ho sakta
 
Darvesh

MPA (400+ posts)

میرے خیال میں مولانا صاحب پاکستان میں
لشکر جھنگوی وغیرہ کے بارے میں بات کررہے ہین شاید جن کو آئی آیس آئی نے پیدا کیا تھا

فوج نے موافق حالات سے فاعده اٹهاتے هوے ، افغانستان اور بهارت میں سبز حلالی پرچم لهرانے کا خواب ضرور دیکها تها...مگر یه بدمست هاتهی فوج کے هاته لگنے سے پهلے، اپنی طبعی شباب کی عمر کو پهنچ چکا تها..
لشکر جهنگوی کی بنیاد سے قریب ایک عشره پهلے احمدیوں کو کافر قرار دینے میں فوج کا کتنا کردار رها هو گا؟؟ قراداد مقاصد کونسی جی ایچ کیو میں بیٹه کر لکهی گعی تهی؟؟
خیر عرض صرف اتنی هے که علما، فوج، سیاستدان سب برابر کے حصے دار هیں،اور عوام اس تجربه گاه میں محض ایک شے سے زیاده کی اوقات نهی رکهتے... ایسے میں مولانا کا بیان که فرقه واریت کے حوالے سے علما کا کوی منفی کردرار نهی رها ، الله الله
قابل اجمیری نے لکها تها،
وقت کرتا هے پرورش برسوں
حادثه ایک دم نهی هوتا..
 
Last edited:

وہی تو اس کالم میں لکھا گیا ہے
جب پہلے آئی آیس آئی کے ہر برے کام میں جب
مولانا صاحب خوشی خوشی خود ہی استعمال ہوئے تو اب رو کیوں رہے ہیں
لیکن شاید مولانا صاحب یہ شکوہ کرنا چاہتے ہونگے کے برے کام تو دونوں آئی آیس ائی اور مولانا حضرات نے مل کر کئے
لیکن سزا صرف مولویوں کو مل رہی ہے
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
مولانا روز محشر جہنم کی آگ کا مزہ تو لیں گے ہی مگر اپنے ان منافقانہ بیانات کی بدولت ہر ویک اینڈ پر درے بھی کھایا کریں گے، ایجنسیاں اگر کسی کو استمال کرتی ہیں تو اسکے مخصوس فیلڈ میں ، مثلا مولویوں میں فرقہ پرستی موجود تھی تبھی ایجنسیوں بلکہ را اور سی آئ اے نے ان کے اس زہر کا فائدہ اٹھانے کا سوچا ، لشکر جھنگوی کے را سے تعلقات اب منظر عام پر آچکے ہیں
 
یہ کب کی بات ہے لشکر جھنگوی اور را کے تعلقات کب منظر عام پر آئے ؟؟
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)

یہ کب کی بات ہے لشکر جھنگوی اور را کے تعلقات کب منظر عام پر آئے ؟؟
انڈین جاسوس نے اپنے تعلقات میں انکا بتایا ہے ، مگر اس سے پہلے ہماری ایجنسیوں کو علم تھا کہ یہ جماعت بلوچستان میں ہونے والی قتل و غارت کے پیچھے ملوث ہے تبھی تو اسکی پوری قیادت کو لائین اپ کر کے شوٹ کردیا گیا تھا ، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی مذہبی پارٹی کی پوری قیادت کو اڑا دیا گیا ہو ،میرے خیال میں غداروں کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کا یہی بہترین طریقہ ہے
 
لیکن ان سانپوں کو دودھ بھی تو ہماری ایجنسیوں نے ہی پلایا ہے۔
آج بھی حافظ سعید ۔مسعود اظر وغیرہ کے سر سے ہاتھ اٹھانے کو تیار نہیں
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن ان سانپوں کو دودھ بھی تو ہماری ایجنسیوں نے ہی پلایا ہے۔
آج بھی حافظ سعید ۔مسعود اظر وغیرہ کے سر سے ہاتھ اٹھانے کو تیار نہیں

باقی کی دو تنظیمیں ایجنسیوں کی پیداوار ہیں مگر ابھی تک انکے تعلقات را سے ثابت نہیں ہیں ، لشکر جھنگوی میں زیادہ تر لوگ وہ تھے جو قتل اور ڈاکوں میں نام آنے کے بعد قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے لشکر جھنگوی میں شمولیت کر چکے تھے ، اس لئے انکو خریدنا بہت آسان تھا
 
Back
Top