فرشتہ عمران خان

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
1102985628-1.jpg

1102985628-2.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102985628&Issue=NP_LHE&Date=20150730
 
Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
تمام نہیں، مگر میں جاوید چوہدری صاحب کی بہت سے باتوں سے اتفاق کرتی ہوں
اوور آل مسلم لیگ نون کے لئے محترم عمران خان ایک فرشتہ ثابت ہوئے
وہ لوگ جو نون لیگ کے ووٹر تھے ان میں سے نوے فیصد عمران خان صاحب کو سیکنڈ آپشن کی نظر سے دیکھ رہے تھے
اور یہ میں نہیں کہتی، اس زمانے کے سروے کہتے ہیں کہ نون لیگ کے ووٹرز کی دوسری پسند عمران خان صاحب تھے
توقعات کے برخلاف نون لیگ کے ووٹرز نے عمران خان کو ووٹ نہیں دیا، پیپلز پارٹی کا ووٹر اور کچھ قاف لیگ کے ووٹر تحریک انصا ف کی طرف چلے گئے
لیکن اگر بغیر چیلنج ہوئے نواز شریف پانچ سال گذارتے تو نون لیگ کا بہت سا ووٹ تحریک انصاف کی طرف چلا جاتا

عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے یہ ناممکن کر دیا
انہوں نے ایک جنگ کی کیفیت پیدا کی اور حملے نہ صرف نواز شریف پر کئے بلکہ ان کے تمام ووٹرز کو جاہل، گھٹیا، گرے ہوئے، گٹر کی پیداوار سمیت ہر قسم کی مغالطات سے نوازا۔
انہوں نے نون لیگ کے ووٹرز کا مینڈیٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ووٹ تو پڑے ہی صرف تحریک انصاف کو تھے۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں میں زہر بھر دیا اور پاکستانیوں کو کہا کہ یا تم ہمارے ساتھ ہو، نہیں تو ہمارے خلاف۔
آپ کو یاد ہو گا عمران صاحب کا وہ جملہ ۔۔"شاہد آفریدی تم نے اگر تحریک انصاف جوائن نہ کہ تو پختون تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گے"۔۔

آپ تحریک انصاف کے کسی کارکن سے بات کرلیں۔ جیسے ہی اسے آپ کے سیاسی نظریات کا علم ہو گا وہ کارکن ناک سکیڑ لے گا جیسے آپ میں سے بدبو آ رہی ہو
وہ آپ کو، آپ کے پورے خاندان کو، آپ کے والد، آپ کی والدہ، آپ کے بھائی، آپ کی بہنوں کو گالیاں دینا شروع کر دے گا
وہ بتائے گا کہ آپ معاشرے کا ناسور ہیں۔ آپ کو مر جانا بہتر۔ بلکہ اسکا بس چلے تو وہ آپ کے منہ پر تیزاب پھینک دے۔

دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کی صف بندی ہو چکی ہے۔ سوئنگ ووٹ تحریک انصاف نے اپنے ہاتھوں سے ختم کر دیا ہے
لوگوں کے ذہن بن چکے ہیں جن میں اب تبدیلی ممکن نہیں۔ پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کا ووٹ تحریک انصاف کو ملے گا اور نون لیگ کو نواز شریف کو۔

-------------------

فرض کیجئے کل ایک نئی جماعت وجود میں آتی ہے۔ اس کا لیڈر ایک نسبتا بہتر آدمی ہے
اور وہ تحریک انصاف کے ووٹر کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے، ان کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لئے کہتا ہے کہ
تحریک انصاف والو تمہارا لیڈر باسٹرڈ ہے، اس کی میں شلوار گیلی کردوں گا، وہ ایک گٹر سے نکلا ہوا انسان ہے
اور تم۔۔ تم کیڑے مکوڑے جو اسے ووٹ دیتے تو تمہاری نسلیں ہی گندی ہیں۔ تم گندگی کی پیداوار ہو، تم پر اور تمہارے خاندان پر لعنت

تو کیا تحریک انصاف میں سے کوئی اس جماعت کو ووٹ دینے کو تیار ہوگا؟
ان کا جواب ہو گا کہ "پہلے تو ہم سوچتے۔۔لیکن اب تو ہمارے لیڈر کو سات خون معاف۔۔"۔۔
 
Last edited:

UniFaithDici

Senator (1k+ posts)

نواز شریف جنرل ضیا کی محنت سے کسی قابل بنا

ورنہ ان لوگوں کی اپنی کوئی اوقات نہیں

ملک کا روپیہ چوری کر کر کے انہوں نے بزنس بنایا۔ آج تک سارا روپیہ باہر ہے۔ ملک میں دیکھ لو کتنا ٹیکس دیتے ہیں یہ لوگ۔ سارے رائے ونڈ کے ڈرامے۔
 
younus

Senator (1k+ posts)
yeh "qudrat" ka kamaal nahin hai balkay punjabi hooney aur uske har gali ghooshey main apney ghusaye hoye raashi aur murtashion ka kamaal hai. jaisey sahafat main usne tum jaisey k u t t on ko haddi dhali hoye hai ussi tarah baqi har shoobay main uske k u tttay dum hilatay hukam ka intzaar kertey hain... balkay sirf unhi ka kaam kerte hain
 
tudywala

Minister (2k+ posts)
Pti from no seats to become 35 seats with kpk govt what else they want ?pti is real national party now all four province where N league stands ?once a heavy duty party to GT road party and irony is they to rigg the elections in lahore to save theior face Mian sb has no future they been give 5 yrs by forgien power with Army assurance they will Go 5 yrs after I don't theior future back to London .Pti has future it will grow further .Javed ch has no credibility a guy who wrote 4 articles with 4different names for 4 different ppl just piece of **** nothing more .
 
s.ali343

MPA (400+ posts)

نواز شریف جنرل ضیا کی محنت سے کسی قابل بنا

ورنہ ان لوگوں کی اپنی کوئی اوقات نہیں

ملک کا روپیہ چوری کر کر کے انہوں نے بزنس بنایا۔ آج تک سارا روپیہ باہر ہے۔ ملک میں دیکھ لو کتنا ٹیکس دیتے ہیں یہ لوگ۔ سارے رائے ونڈ کے ڈرامے۔

aesi baatein muqadas jaisa patwari poojaari pasand nhi karta, in PML n walon se pucho iss govt ne roads aur metro ke ilawa pakistan ko diya kiya hai, pakistan mein bhi sirf punjab ko, pmln ke govt to porey pakistan mein hai, lekin agar kisi cheez mein growth howi hai to woh hai in ka apna zati bank balance aur kutttey aur gaadiyan , nothing more, koi aesa hospital bana ho koi ek porey pakistan mein jo free medical treatment karta ho gharib pakistaniyon ki, kitne school kholein hain, kitne dam banein hain, logic ki baat karo tu in sab ki zuban in ka saath nhi deti, kitna tax return pay karte hain, as per own properties, waise bakwaas karne mein sher hain.
 
Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
Pti from no seats to become 35 seats with kpk govt what else they want ?pti is real national party now all four province where N league stands ?.
سر اگر برا نہ منائیں تو ایک بات پوچھوں
تحریک انصاف کی بلوچستان میں کتنی سیٹیں ہیں؟

پنجاب
مسلم لیگ نون : 214
تحریک انصاف :19

سندھ
مسلم لیگ نون : 4
تحریک انصاف :3

خیبر پختونخواہ
مسلم لیگ نون: 12
تحریک انصاف :35

بلوچستان
مسلم لیگ نون: 9
تحریک انصاف: 0

تو سر، سویپنگ سٹیٹمنٹ دینا آسان۔ لیکن حقائق بالکل مختلف
چاروں صوبوں میں مسلم لیگ نون موجود ہے، تحریک انصاف نہیں
بلوچستان میں تحریک انصاف موجود ہیں نہیں

http://www.pakistannewsday.com/pakistan-election-2013-party-positions-in-2013-elections/

Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Farishta Imran Khan

فرشتہ عمران خان

379394-JavedChaudhryNew-1438190569-952-640x480.JPG

میاں نواز شریف بھی جس دن ٹھنڈے دماغ سے سوچیں گے، یہ بھی یقینا مان لیں گے عمران خان میاں برادران اور پاکستان مسلم لیگ ن دونوں کے سب سے بڑے محسن ہیں، یہ نہ ہوتے تو شاید آج میاں نواز شریف وزیراعظم، میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں نہ ہوتی، آپ کو اگر میری بات پر یقین نہ آئے تو آپ ایک بار پھر وقت کو ری وائینڈ کریں اور تاریخ کو 30 جولائی 2015ء سے جون 2013
ء میں لے جائیں اور میاں نواز شریف کی گورننس اور باڈی لینگویج کا تجزیہ کریں

مجھے یقین ہے آپ کوبھی یقین آ جائے گا، قوم اگر تجزیہ کرے تو اسے دو میاں نواز شریف نظر آئیں گے، ایک میاں نواز شریف جون 2013ء سے اگست 2014ء تک کے میاں نواز شریف تھے اور دوسرے میاں نواز شریف وہ میاں نواز شریف ہیں جو آج قوم کو نظر آ رہے ہیں، پہلے میاں نواز شریف صرف وزیراعظم تھے، وہ وزیراعظم شام سات بجے گھر چلا جاتا تھا اور صبح آٹھ بجے تک اس سے رابطہ ممکن نہیں ہوتا تھا، وزیراعظم ہاؤس
اور پی ایم آفس میں روزانہ کل چار میٹنگز ہوتی تھیں اور یہ میٹنگز بھی بے نتیجہ رہتی تھیں، وزراء گروپوں میں تقسیم تھے۔

چوہدری نثار علی خان اور خواجہ آصف ایک دوسرے سے سلام تک لینے کے روادار نہیں تھے، اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کے درمیان بھی اختلافات تھے، خواجہ سعد رفیق اپنے چھوٹے بھائی سلمان رفیق کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے سرد رویئے کی وجہ سے میاں برادران سے ناراض تھے، وزارت خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کا میدان جنگ بن چکی تھی، طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں یا جنگ حکومت اس ایشو پر بھی تقسیم تھی۔

ہمیں یہ حقیقت بھی ماننی ہو گی میاں نواز شریف فوج کے ساتھ کمفرٹیبل تھے اور نہ ہی فوج کو میاں صاحب پر اعتماد تھا، میاں صاحب نے 2013ء کو حکومت سنبھالتے ہی فوج کے ساتھ محاذ آرائی شروع کر دی، میاں شہباز شریف وزیراعظم کو روکتے رہے لیکن حکومت نے جنرل پرویز مشرف کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ بھی میاں صاحب کے تعلقات ٹھیک نہیں تھے، آئی ایس آئی کے ڈی جی جنرل ظہیر الاسلام اور سابق ڈی جی جنرل احمد شجاع پاشا کے ساتھ بھی تعلقات خرابی کی انتہا کو چھو رہے تھے۔

فروری 2014ء میں ترکی کے صدر عبداللہ گل نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے سہ فریقی کانفرنس بلائی، افغان صدر حامد کرزئی نے وہاں وزیراعظم کی موجودگی میں آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بدتمیزی کی اور ہمارے وزیراعظم خاموشی سے یہ تماشہ دیکھتے رہے، حامد میر پر حملے کے بعد حکومت جیو کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور آئی ایس آئی اور فوج کو تنہا چھوڑ دیا گیا، وزیراعظم حامد میر کی عیادت کے لیے بھی چلے گئے جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو خیریت کا فون تک نہ کیا، فوج نے اس رویئے کو سخت ناپسند کیا، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کے بیانات نے رہی سہی کسر پوری کر دی، پرویز رشید نے دلیل اور غلیل کا بیان دے دیا، خواجہ آصف کا بیان جرنیل معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔

یہ پاؤں پڑے ہوئے ہیں اور خواجہ سعد رفیق کے بیان مشرف غدار ہیں، مرد کے بچے بنیں، ڈرامے بازی چھوڑیں نے بھی غلط فہمیوں کے پرندوں کو آسمان تک پہنچا دیا، ہم اگر ان دنوں کا تجزیہ کریں تو ہمیں ماننا پڑے گا، فوجی قیادت میاں نواز شریف کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہی تھی، آرمی چیف ملاقات کے لیے وزیراعظم کے پاس آتے تھے تو کوئی نہ کوئی لیفٹیننٹ جنرل ان کے ساتھ ہوتا تھا، بھارت کے ساتھ تجارت پر بھی فوج کو تحفظات تھے، طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بھی فوج خوش نہیں تھی اور وزیراعظم کے غیر ملکی دورے بھی فوج کو پریشان کر رہے تھے۔
آپ اگر ماضی میں جائیں تو آپ کو محسوس ہو گا حکومت کے پہلے سال تک وزیراعظم کی حکومتی معاملات پر گرفت ڈھیلی تھی، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جا رہا تھا، حکومت خاندانی اقتدار میں تبدیل ہو چکی تھی، وزیر اعظم غیر ملکی دورے پر جاتے تھے تو پورے خاندان کو ساتھ لے جاتے تھے، میاں منشاء کے ساتھ کاروباری تعلقات کی خبریں بھی عام تھیں اور میگا کرپشن کی کہانیاں بھی سنی جا رہی تھیں، ملک کے سیاسی تجزیہ نگار یہ صورتحال دیکھتے تھے تو وہ برملا کہہ اٹھتے تھے۔

میاں نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور یہ اس بار بھی پانچ سال پورے نہیں کر سکیں گے۔ مجھے بھی اس وقت یقین تھا میاں نواز شریف 2014ء پار نہیں کر سکیں گے کیونکہ محاذ آرائی کسی بھی وقت صورتحال کو 12 اکتوبر 1999ء تک لے جا سکتی تھی لیکن پھر عمران خان فرشتہ بن کر میاں نواز شریف کی زندگی میں آئے اور ملک کا سارا سیاسی نقشہ بدل گیا، عمران خان کا دھرنا شروع ہوا اور میاں نواز شریف جاگ گئے۔
یہ اب دیر تک دفتر بیٹھتے ہیں، وزراء کے باہمی اختلافات بھی ختم ہو چکے ہیں، وہ اپوزیشن جس سے میاں صاحب کے تعلقات کشیدہ تھے وہ اب میاں نواز شریف کی محافظ بن چکی ہے، فوج اور حکومت کے تعلقات بھی مثالی ہیں، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق دونوں فوج کے ترجمان بن چکے ہیں، پرویز رشید بھی فوج کی محبت میں سینہ ٹھونک کر کھڑے ہو جاتے ہیں، وزارت خارجہ دوبارہ فوج کے سائے میں آ گئی، حکومت اب ضرب عضب کے معاملے میں فوج کی کوئی فرمائش نہیں ٹالتی، فوجی عدالتیں بھی بنیں، کراچی کے معاملات بھی فوج کے پاس چلے گئے۔

آپ حکومت اور فوج کے تعلقات ملاحظہ کیجیے، 16 جون 2015ء کو آصف علی زرداری نے فوج کے خلاف بیان دیا تو میاں نواز شریف نے نہ صرف زرداری کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی بلکہ پوری حکومت پتھر اٹھا کر آصف علی زرداری کے پیچھے دوڑ پڑی اور میاں صاحب اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے وہ احسانات بھی بھول گئے جو اس نے دھرنے میں ن لیگ پر کیے تھے، دھرنے سے قبل کوئی غیر ملکی مہمان آرمی چیف سے ملنا چاہتا تھا تو حکومت اس ملاقات کی منظوری دیتی تھی لیکن دھرنے کے بعد آرمی چیف دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں۔

یہ وہاں سربراہ مملکت کے برابر پروٹوکول بھی پاتے ہیں اور حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا، حکومت نے اپنی رفتار بھی بڑھا دی، راولپنڈی کی میٹرو مکمل ہو گئی، ملتان میں کام جاری ہے، یہ بھی 25 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی، بجلی کے منصوبوں پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے، ایل این جی میں بھی خوشخبری آ رہی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری بھی دوڑ بھاگ رہی ہے اور وہ میاں نواز شریف جو ایک سال پہلے تک اپنی پارٹی کے اہم ترین وزراء سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے وہ اب 21 ویں ترمیم سے لے کر اقتصادی راہداری تک اور آرمی پبلک اسکول کے سانحے سے لے کر پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ نہ کرنے تک کے فیصلے ملک کی اہم سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر کرتے ہیں۔
یہ کیا ہے؟ یہ تبدیلی کہاں سے آئی؟ یہ سب عمران خان کی مہربانی ہے، عمران خان اگر میاں نواز شریف پر دھرنے کی نوازش نہ کرتے تو میاں نواز شریف بدستور سوتے رہتے، یہ فوج کے ساتھ اپنی محاذ آرائی بھی جاری رکھتے اور یوں یہ 2014ء میں واقعی فارغ ہو جاتے، ملک میں مارشل لاء لگ جاتا، قومی حکومت بن جاتی یا پھر نئے الیکشن ہو چکے ہوتے اور جہانگیر ترین یا اسد عمر وزیراعظم، شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ اور ہمارے دوست شفقت محمود وزیر تجارت کا قلم دان سنبھال چکے ہوتے اور محترمہ شیریں مزاری ناراض ہو کر گھر بیٹھ چکی ہوتیں لیکن ایسا نہ ہوا، عمران خان نے میاں نواز شریف کے کان میں سیٹی بجا کر انھیں اٹھا دیا اور یہ بھی آصف علی زرداری کی طرح زمینی حقائق سے واقف ہو گئے، یہ بھی جان گئے پاکستان میں حکومت کرنی ہے تو پھر حالات سے سمجھوتہ کرنا پڑے گا اور میاں نواز شریف نے یہ سمجھوتہ کر لیا اور یہ میاں نواز شریف دوسرے میاں نواز شریف ہیں۔
عمران خان میاں نواز شریف کے لیے فرشتہ بن کر کیوں آئے! آپ کو یہ جاننے کے لیے نواز شریف اور عمران خان کا ٹریک ریکارڈ دیکھنا ہو گا، میاں نواز شریف دراصل ایک خوش نصیب انسان ہیں، قسمت ہر دور میں ان پر مہربان رہی، آپ 1980ء سے 2015ء تک میاں نواز شریف کی 35 سالہ سیاسی تاریخ کا جائزہ لے لیجیے، آپ دو نکتوں تک پہنچ جائیں گے، ایک، میاں نواز شریف کو آج تک کوئی شخص نقصان نہیں پہنچا سکا، وہ تمام لوگ جنہوں نے آج تک انھیں فارغ کرنے کی کوشش کی وہ خود فارغ ہو گئے اور یہ اقتدار میں واپس آ گئے، مجھے بعض اوقات محسوس ہوتا ہے قدرت جب بھی اپنا استحقاق استعمال کرتی ہے۔
یہ اپنا فیصلہ میاں نواز شریف کے پلڑے میں ڈال دیتی ہے، آپ دور نہ جائیں، آپ دھرنے کو دیکھ لیں، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا خوفناک ترین حملہ تھا لیکن میاں نواز شریف اس حملے میں بھی بال بال بچ گئے، یہ ان کی خوش قسمتی نہیں تو کیا ہے؟ دو، میاں نواز شریف کو جب بھی نقصان پہنچا اس کی وجہ کوئی اور نہیں تھا ،یہ خود تھے، آپ ان کی سیاسی تاریخ نکال کر دیکھ لیجیے، یہ آپ کو ہمیشہ اپنی وجہ سے مسائل کا شکار ہوتے نظر آئیں گے، ہم اگر یہ کہیں میاں نواز شریف اپنا ڈیزاسٹر خود ہیں تو یہ غلط نہیں ہو گا، یہ وہ مولا جٹ ہیں جسے مولا نہ مارے تو مولا نہیں مر سکتا جب کہ آپ اس کے مقابلے میں عمران خان کا ٹریک بھی نکال کر دیکھ لیں، یہ آپ کو ورلڈ کپ اور شوکت خانم اسپتال کے علاوہ ہر جگہ بدقسمتی کا شکار ہوتے نظر آئیں گے، عمران خان کی کوشش ہمیشہ لاجواب ہوتی ہے لیکن یہ آخر میں پہنچ کر کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کر بیٹھتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ دوبارہ پہلی سیڑھی پر آ جاتے ہیں اور خان صاحب کے ساتھ اس بار بھی یہی ہوا۔

کھیل کا فائنل راؤنڈ ختم ہو چکا ہے، ملک کے دونوں کھلاڑیوں کو اب اپنی اپنی پالیسی ری وزٹ کرنی چاہیے، عمران خان کو چاہیے، یہ میاں نواز شریف کو اپنے حال پر چھوڑ دیں اور اس لمحے کا انتظار کریں جب میاں نواز شریف کے اندر سے دوبارہ وہ پہلا نواز شریف باہر آ جائے جو کیلے پر پاؤں رکھنے کا کوئی موقع ضایع نہیں کرتا یوں خان صاحب کا کام ہو جائے گا، یہ اگر نواز شریف کو اسی طرح الجھائے رکھیں گے تو انھیں فوج سے لڑنے کی فرصت نہیں ملے گی اور یوں خان صاحب اوور ایج ہو جائیں گے، میاں صاحب کو بھی چاہیے یہ بھی اس راؤنڈ کو فائنل سمجھ کر نیا محاذ نہ کھولیں، یہ بھی صبر کریں، کیوں؟ کیونکہ اگلی غلطی ان کی اپنی غلطی ہو گی اور یہ آج تک اپنی غلطی سے نہیں بچ سکے، میاں صاحب کے اندر کا مولا ہمیشہ ان کا قاتل ثابت ہوا۔
 
Last edited:

RUMIjee

MPA (400+ posts)
Re: Farishta Imran Khan

Jawed Kaliaaaaa jitne bhi gora honay ke cream laga..koi frak nai hoga tu kala he rahaiga...aik tarqeeb hai Imran khan kae qarib baith shyad tere tareekee dor hojai.
 
aimless

Minister (2k+ posts)
LOL ... now PML N is going to spend good money on ppl like Javeed Ch. and others :P its so funny all patwaris r telling that PTI is finish its nothing its not even a party :P still

we can c PTI vs PML N , PPP , MQM , JUI f , ANP , Achakzai :P plus Yellow Journalist :) now one is forced to wonder whats so special about PTI that every single party who ever was in power is against PTI :P who is not even in power in fed. govt and the way things r told its like for last 65 yrs every problem was made by PTI .

The best thing happened to PTI is now it make it very clear for every one that its PTI vs ALL :P once PPP had that and now PTI :P its now safe to say ... there are two kind of ppl in Pakistan pro PTI and anti PTI

tudywala

Minister (2k+ posts)
سر اگر برا نہ منائیں تو ایک بات پوچھوں
تحریک انصاف کی بلوچستان میں کتنی سیٹیں ہیں؟

پنجاب
مسلم لیگ نون : 214
تحریک انصاف :19

سندھ
مسلم لیگ نون : 4
تحریک انصاف :3

خیبر پختونخواہ
مسلم لیگ نون: 12
تحریک انصاف :35

بلوچستان
مسلم لیگ نون: 9
تحریک انصاف: 0

تو سر، سویپنگ سٹیٹمنٹ دینا آسان۔ لیکن حقائق بالکل منتخب
چاروں صوبوں میں مسلم لیگ نون موجود ہے، تحریک انصاف نہیں
بلوچستان میں تحریک انصاف موجود ہیں نہیں

http://www.pakistannewsday.com/pakistan-election-2013-party-positions-in-2013-elections/

How many seats N has in balochistan 2008 ?they were in Q then pppp now N league .N league is a GT road party nothing more lahore aur gerdonawa ki party .By the way let real elections happen this GT road baloon will be burst too trust me .All electable in N league were in Q before .real mandate of N league is not more than 30 seats .
 
tudywala

Minister (2k+ posts)
LOL ... now PML N is going to spend good money on ppl like Javeed Ch. and others :P its so funny all patwaris r telling that PTI is finish its nothing its not even a party :P still

we can c PTI vs PML N , PPP , MQM , JUI f , ANP , Achakzai :P plus Yellow Journalist :) now one is forced to wonder whats so special about PTI that every single party who ever was in power is against PTI :P who is not even in power in fed. govt and the way things r told its like for last 65 yrs every problem was made by PTI .

The best thing happened to PTI is now it make it very clear for every one that its PTI vs ALL :P once PPP had that and now PTI :P its now safe to say ... there are two kind of ppl in Pakistan pro PTI and anti PTI

Who cares about them ppl r not fool .
 
Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
How many seats N has in balochistan 2008 ?they were in Q then pppp now N league .N league is a GT road party nothing more lahore aur gerdonawa ki party .By the way let real elections happen this GT road baloon will be burst too trust me .All electable in N league were in Q before .real mandate of N league is not more than 30 seats .
سر آپ کی یہ لاجک واقعی بہت اچھی ہے
آپ کی لاجک کے حساب سے تحریک انصاف کو ان الیکشنز میں صرف تین چار سیٹیں ہی ملی ہیں
باقی تو تحریک انصاف کی طرف سے جیتنے والے سارے وہی ہیں جو کبھی پیپلز پارٹی، مشرف لیگ وغیرہ میں ہوا کرتے تھے
ہیں نا؟
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
Actually it is a wrong perception that Imran Khan or PTI has taught their supporters to use a bad language. If your reasoning is that it is due to IK using some offensive tone in the dharna, then MQM supporters should have been 100 times worse than the PTI supporter as Altaf not only uses an offensive tone like IK did but he even abuses people in his speaches. My take on the problem is that people who support/supported IK are those who are sick and tired of mega corruption by Sharifs and Zardari, and secondly because they have decided to protect each other. Peoples mental health gets a hit when they see how a few powerful are looting the country with both hands. People are getting frustrated and in some cases get a kind of depression if they watch too much TV. This frustration has increased many folds since we got privat news channels and so called free media. You will agree that listening to TV news in Zardari era of 5 years, with all those mega corruption cases in thousends of billions was nothing but a torture for any one who loves this country. Those who chose to support PTI, did it from only one reason. They percieve him clean and they want him because they hope he will stop this corruption and do some type of accountability.

In an ideal situation, I think people wouldn't mind having different parties with different ideas and different style of politics and they would like to discuss issues based politics as they do in the west. But what makes many PTI people so harsh is because they believe that status quo politicians are criminals and not politicians as they should be. So for them contest is not between two parties but between good and the bad.

That's why MLN media cell needs to answer corruption charges rather than just employing some people to visit some sites and make tit for tat comments which won't ever change some ones mind. At the same time MLN government needs to become transparent and stop playing muk muka on corruption with PPP. After all you know too that Sharifs couldn't have made an empire of 200 billion rupees abroad without either doing corruption or earning that money first and paying taxes. Their taxes before PTI emergance are lesser than any grade one banker. The question in a PTI supporter is; why white color criminal be given respect white other criminals pay their due panelities? And last but not least, why MLN is not making LNG contracts public?

تمام نہیں، مگر میں جاوید چوہدری صاحب کی بہت سے باتوں سے اتفاق کرتی ہوں
اوور آل مسلم لیگ نون کے لئے محترم عمران خان ایک فرشتہ ثابت ہوئے
وہ لوگ جو نون لیگ کے ووٹر تھے ان میں سے نوے فیصد عمران خان صاحب کو سیکنڈ آپشن کی نظر سے دیکھ رہے تھے
اور یہ میں نہیں کہتی، اس زمانے کے سروے کہتے ہیں کہ نون لیگ کے ووٹرز کی دوسری پسند عمران خان صاحب تھے
توقعات کے برخلاف نون لیگ کے ووٹرز نے عمران خان کو ووٹ نہیں دیا، پیپلز پارٹی کا ووٹر اور کچھ قاف لیگ کے ووٹر تحریک انصا ف کی طرف چلے گئے
لیکن اگر بغیر چیلنج ہوئے نواز شریف پانچ سال گذارتے تو نون لیگ کا بہت سا ووٹ تحریک انصاف کی طرف چلا جاتا

عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے یہ ناممکن کر دیا
انہوں نے ایک جنگ کی کیفیت پیدا کی اور حملے نہ صرف نواز شریف پر کئے بلکہ ان کے تمام ووٹرز کو جاہل، گھٹیا، گرے ہوئے، گٹر کی پیداوار سمیت ہر قسم کی مغالطات سے نوازا۔
انہوں نے نون لیگ کے ووٹرز کا مینڈیٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ووٹ تو پڑے ہی صرف تحریک انصاف کو تھے۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں میں زہر بھر دیا اور پاکستانیوں کو کہا کہ یا تم ہمارے ساتھ ہو، نہیں تو ہمارے خلاف۔
آپ کو یاد ہو گا عمران صاحب کا وہ جملہ ۔۔"شاہد آفریدی تم نے اگر تحریک انصاف جوائن نہ کہ تو پختون تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گے"۔۔

آپ تحریک انصاف کے کسی کارکن سے بات کرلیں۔ جیسے ہی اسے آپ کے سیاسی نظریات کا علم ہو گا وہ کارکن ناک سکیڑ لے گا جیسے آپ میں سے بدبو آ رہی ہو
وہ آپ کو، آپ کے پورے خاندان کو، آپ کے والد، آپ کی والدہ، آپ کے بھائی، آپ کی بہنوں کو گالیاں دینا شروع کر دے گا
وہ بتائے گا کہ آپ معاشرے کا ناسور ہیں۔ آپ کو مر جانا بہتر۔ بلکہ اسکا بس چلے تو وہ آپ کے منہ پر تیزاب پھینک دے۔

دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کی صف بندی ہو چکی ہے۔ سوئنگ ووٹ تحریک انصاف نے اپنے ہاتھوں سے ختم کر دیا ہے
لوگوں کے ذہن بن چکے ہیں جن میں اب تبدیلی ممکن نہیں۔ پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کا ووٹ تحریک انصاف کو ملے گا اور نون لیگ کو نواز شریف کو۔

-------------------

فرض کیجئے کل ایک نئی جماعت وجود میں آتی ہے۔ اس کا لیڈر ایک نسبتا بہتر آدمی ہے
اور وہ تحریک انصاف کے ووٹر کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے، ان کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لئے کہتا ہے کہ
تحریک انصاف والو تمہارا لیڈر باسٹرڈ ہے، اس کی میں شلوار گیلی کردوں گا، وہ ایک گٹر سے نکلا ہوا انسان ہے
اور تم۔۔ تم کیڑے مکوڑے جو اسے ووٹ دیتے تو تمہاری نسلیں ہی گندی ہیں۔ تم گندگی کی پیداوار ہو، تم پر اور تمہارے خاندان پر لعنت

تو کیا تحریک انصاف میں سے کوئی اس جماعت کو ووٹ دینے کو تیار ہوگا؟
ان کا جواب ہو گا کہ "پہلے تو ہم سوچتے۔۔لیکن اب تو ہمارے لیڈر کو سات خون معاف۔۔"۔۔
 
Last edited:

tudywala

Minister (2k+ posts)
سر آپ کی یہ لاجک واقعی بہت اچھی ہے
آپ کی لاجک کے حساب سے تحریک انصاف کو ان الیکشنز میں صرف تین چار سیٹیں ہی ملی ہیں
باقی تو تحریک انصاف کی طرف سے جیتنے والے سارے وہی ہیں جو کبھی پیپلز پارٹی، مشرف لیگ وغیرہ میں ہوا کرتے تھے
ہیں نا؟
Which ones let's name them may not more than 2 or 4 nothing more but how about Mian sb ?i told u real mandate of N league is 25 to 30 seats nothing more ?BB N league was not will never be a national party .If they real party they won't rigg elections In Punjab .
 
Last edited:

Back
Top