ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے کئی جتن کیے، وہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس کی انتظار گاہ میں منتظر رہیں۔
وزیراعظم گورنر ہاؤس کے کمرے سے نکلے تو فردوس عاشق نے ملاقات کی کوشش کی۔ لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں وزیراعظم سے ملاقات سے روک دیا۔
ہیلی کاپٹرکی طرف جاتے ہوئے پھر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے چلتے چلتے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا موقف سُنا۔
فردوس عاشق نے کہا ان کے ساتھ پنجاب میں یہ کیا ہوا۔
جواب میں وزیر اعظم نے کہا آپ کو بہتر پتا ہوگا، میں نے تو پہلے ہی آپ کو بڑی مشکل سے بھجوایا تھا۔
سورس