فافن نے عمران کے الزامات کی تصدیق کردی

Sirphira

Minister (2k+ posts)
10686810_749572818443253_1799631237838878415_n.jpg


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے والے خودمختار ادارے فافین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ۲۰۱۳ میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بہت سی مشکوک چیزیں سامنے آئی تھیں اور ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش بھی کیا گیا تھا مگرا لیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہوا اور اس ضمن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فافین کے ممبر سرور باری نے ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حلقہ این اے 266میں ووٹوں کی تعداد کامیابی کے تناسب سے کم تھی اور اس حلقے میں حیران کن طور پر 25000سے زائد ووٹ مسترد کر دئے گئے تھے۔اسی حلقے سے میر ظفر اللہ خان جمالی کامیاب ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی نگرانی کے لئے 400مانیٹرز مقرر کئے گئے مگر آج تک ان کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، ہم نے کئی بار اس کا مطالبہ کیا مگر الیکشن کمیشن نے کان نہیں دھرے۔سرور باری نے ڈاکٹر عبد المالک کے حلقے سے متعلق کہا کہ وہاں بھی بہت سے مسائل سامنے آئے تھے۔ ممبر فافین نے بتایا کہ الیکشن کے دوران پابندی کے باوجود ۱۶۰۰ غیر قانونی تقرریاں کی گئیں جبکہ قومی اسمبلی کے 93حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹوں اور ختمی ووٹر لسٹ میں فرق تھا۔ اس کے علاوہ پریزائیڈنگ افسران نے کئی پولنگ اسٹیشن ضم بھی کئے اور 93حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ اسکیم تبدیل کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءامین فہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کے دوران میرے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال والے دن سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے میرے حلقے کے ریٹرننگ افسر سے 3گھنٹے تک ملاقات کی تھی۔

یاد رہے عمران خان کی جانب سے میر ظفر اللہ خان جمالی اور ڈاکڑت عبد المالک بلوچ کے حلقے میں انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے اور انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دھاندلی میں ملوث قرار دیا تھا۔

http://dailypakistan.com.pk/national/08-Sep-2014/141141​
 

hussainy81

Minister (2k+ posts)
Re: 1600 illegal appointments were made in during Elections , 25000 Votes were rejected in Mir Zafarullah Khan Jamali's Constituency :- FAFEN Member Sarwar Bari

Kutti choran naal ralli aaee
 

iltaf

Chief Minister (5k+ posts)
Re: 1600 illegal appointments were made in during Elections , 25000 Votes were rejected in Mir Zafarullah Khan Jamali's Constituency :- FAFEN Member Sarwar Bari

still Jamali rejects IK's rigging allegations, buhahahahahahahahahaha..... status quo ki aqal ki daad deni paregi k abi tk khwab-e-khargosh me h k log bewakof h.
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Re: 1600 illegal appointments were made in during Elections , 25000 Votes were rejected in Mir Zafarullah Khan Jamali's Constituency :- FAFEN Member Sarwar Bari

سچ تسلیم کرو
 

Asad Khan

MPA (400+ posts)
Re: 1600 illegal appointments were made in during Elections , 25000 Votes were rejected in Mir Zafarullah Khan Jamali's Constituency :- FAFEN Member Sarwar Bari

Look at Jamali's smug guilty face in this video.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس پر لفظوں کے وو چکّر چلائیں گے ن کے ملازمین کے انھوں نے کہا تھا یہ ہے وہ ہے لیکن انھوں نے یہ نہیں کہا تھا کے ن لیگ کی دو تھائی اکثریت ان مشکوک چیزوں کی وجہ سے مممکن ہوئی ان کے الیکشن کمیشن میں مک مکا کی وجہ سے ہوئی غرض کسی بھی پروگرام کا وقت شور شرابے یا احمقانہ دلیلوں سے گزار کر واپس بادشاہ کے پاس چلے جائیں گے کوئی قائل ہو نہ ہو.
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
ن میں جانے کے بعد لوگ جهوٹے کیوں هوجاتے هیں

آج ایک پروگرام میں زبیر عمر کہہ رها تها کہ دهاندهلی هوی هی نهیں
هاهاهاهاها
آ ایک