فاشزم کے خلاف عدالتی جنگ، عادل راجا کی اپیل پر لاکھوں روپے کے عطیات جمع

5adilalrhajajjhssososo.jpg

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجا کی جانب سے "فاشزم کے خلاف جنگ" کی اپیل پر اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے لاکھوں روپے کے عطیات جمع کروادیئے گئے،عادل راجا نے اپنے فیس بک اور یوٹیوب پیچز بند ہونے کے بعد برطانیہ میں قائم مقدمات کی قانونی جنگ لڑنے کیلئےمالی تعاون کی اپیل کی تھی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجا نے سوشل میڈیا پر "فاشزم کے خلاف جنگ" میں مدد کیلئے ایک مہم شروع کی جس میں انہوں نے لوگوں سے مالی تعاون کی اپیل کی۔

https://twitter.com/x/status/1671108892141449217
عادل راجا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے چلائی جانے والی فاشسٹ حکومت کے خلاف قانونی جنگ لڑرہا ہوں، انہوں نے میری آواز بند کرنے کیلئے میرے خلاف قانون راستے استعمال کرنا شروع کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک سابق آرمی افسر ہوں جو اب سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور صحافی کے طور پر کام کرتا ہوں، میں پاکستان کی تاریخ میں وہ واحد شخص ہوں جس کے خلاف حاضر سروس آرمی افسران کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے دائر کیے گئے، میں برطانیہ کی عدالتوں اور آن لائن پلیٹ فارمز پر یہ جنگ لڑرہا ہوں، پاکستان میں پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت کیلئے جنگ میں میرا ساتھ دیں ۔

20 گھنٹوں میں عادل راجا کو اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے تقریبا ساڑھے 11 ہزار پاؤنڈز سے زائد کے عطیات جمع کروائے گئے، پاکستانی روپوں میں یہ رقم 40 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے، انہوں نے عوام سے 50 ہزار پاؤنڈ کے عطیات جمع کروانے کا ہدف رکھا ہے۔

Capture.jpg


خیال رہے کہ پاکستانی حکومت کی درخواست پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجا کےفیس بک اور یوٹیوب پیچز بند کردیئے گئے تھے جس کے بعد ان کی آمدنی بھی رک گئی تھی۔ سوشل میڈیا پیچز کو دوبارہ بحال کروانےکیلئے بھی عادل راجا نے قانونی جنگ لڑنےکا فیصلہ کیاہے۔

https://twitter.com/x/status/1671077168657342464
گزشتہ ہفتے عادل راجہ کو برطانیہ میں پولیس نے حراست میں لیا تھا، ان پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے ۔ عادل راجا کو بعدازاں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
برطانیہ میں قانونی جنگ پر آنے والے اخراجات اور دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے عادل راجا نے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کی تھی جس پر اوور سیز پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔
 
Last edited:

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
ابے دیکھیو یوتھیا بھائیو ، کہیں یہ دوسرا شہزاد اکبر نہ نکل آئے ۔ تمرے پیسے لے کے رفو چکر ہوجائے گا ۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ghoor se dekha jaya tu Pakistan mein Sisi ki trah ka model apnaya ja raha ha.Faraq sirf head ka.Wahan General front par they..Yahan corrupt politicians.Baqi tamam same hain..Popular party ko crush kia ja raha..fake cases..killing attempts on IK ..Worst human rights violations..No Ayen..No law..Tamam human rights ke International champions total silent..Company ke backers ki billions $$ ads ur investments ki yaqeen dahani..
Script same ha..
 

Back
Top