Matchless
MPA (400+ posts)
میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور بالخصوص اسد عمر صاحب کو یہ تجویز دینا چاہوں گا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے فارن ایکسچینج انویسٹ منٹ بانڈز کا اجرا کرے۔
اس سکیم کو فوری طور پر اگلے چند دنوں میں شروع کر دینا چاہئے تا کہ نئی حکومت کو لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں فوری مدد مل سکے۔
میں نے حالیہ دنوں میں درجنوں پاکستانیوں سے بات چیت کی ہے اورمجھے یقینی ہے کہ بہت سے پاکستانی کم از کم ایک ہزار ڈالر کے بانڈز خریدنے پر تیار ہیں۔
بیرونی ممالک میں ایک اندازے کے مطابق دو ملین سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں اور اگر ان کی آدھی تعداد بھی اوسط دو ہزار ڈالر کے بانڈز خرید لے تو حکومت کو دو ہزارملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔
میرے خیال میں بانڈز پر انویسٹ کرنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو مختلف مراعات کی پیش کش کی جا سکتی ہے جن میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتی ہیں:
بانڈز کی نوعیت:
۔ ایک سو ڈالر کی مالیت کا بانڈ
۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
۔ تین سال اور پانچ سال کے لئے فکسڈ
۔ منافع کی شرح تین یا چار فی صد
۔ پاکستان اور بیرون ملک پاکستان میں تمام بینک برانچز سے دستیاب
کم از کم ایک ہزار ڈالر کے بانڈز سے پانچ ہزار ڈالر کے بانڈز پر تین مخلتف درجات میں کی جا سکتی ہے جن کو سلور، پلاٹینم اور گولڈ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اور اس حد تک سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کے لئے مندرجہ ذیل مراعات کی پیش کش کی جا سکتی ہے۔
۔ بیرون ملک پاکستانی ایمبیسیوں میں ترجیحی خدمات کی فراہمی
۔ پاکستان کے لئے ویزہ فیس میں دس فی صد رعایت
۔ پی آئی کے ٹکٹ پر پانچ سے دس فی صد رعایت
۔ بانڈز ہولڈرز کی پاکستان آمد اور روانگی پر ان کے لئے ایئر پورٹس پر الگ کاونٹر
۔ پلاٹینم اور گولڈ کارڈز ہولڈرز کے لئے مفت وی آئی پی لاونج استعمال کرنے کی سہولت
۔ بڑے ہوٹلز میں رہائش کے لئے دس فیصد تک رعایت
۔ تمام سرکاری گیٹ ہاْوسز میں ترجیحی رہائش کی پیش کش اور دس فی صد رعایت
۔ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر خاص رعایت کی پیش کش
۔ سی ڈی اے، ہاوسنگ فاونڈیشن اور ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رہائشی سکیموں میں دس فی صد کوٹہ
۔ کارڈز ہولڈرز کو تمام سرکاری دفاتر میں ترجیحی خدمات کی پیش کش
۔ بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے جو افراد پاکستان میں موجود ہوں ان کے لئے ماہانہ پرائم منسٹر سے ملاقات کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔
Last edited by a moderator: