وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے2014 سے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چارسال سےفارن ایجنٹ نے ملک و قوم کا تماشا بنایا ہوا ہے، اب عمران خان خود تماشا بن چکے ہیں اور ان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکےہیں۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کے تمام تماشے بند ہونے کا وقت آگیا ہے،آپ نے شہداء کے خلاف مہم چلانے کے تماشےلگائے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں، عوام کے روزگار اور مہنگائی کا بھی تماشہ لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے2014 سے اس ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے کبھی انہوں نے جھوٹ بہتان اور الزامات کا تماشا لگایا تو کبھی نااہلی و نالائقی کا تماشہ لگایا۔