غیر ملکی قرض پر 5سال میں پاکستان نے کتنے ارب ڈالر "سود "ادا کیا؟

loanda1h1h3.jpg


پاکستان نے غیر ملکی قرض پر 5سال میں 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا,پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز ملے، جس پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

پانچ سالوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات کی مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز شرح سود ادا کیا گیا

چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کیلیے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی

جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1 کروڑ ڈالر دیا جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا جبکہ فرانس نے 23 کروڑ 17 لاکھ دیے جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔

جاپان 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز جس پر 98 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی,کوریا سے پاکستان کو 37 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سعودی عرب سے 4 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 75 لاکھ 70 ہزارڈالرز سود ادا کیا گیا۔
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Blimey , there is daytime robbery going on here.
Asian D Bank gave 13.30 billion; the interest on it was just over $180 million.
China gave a $2.55 billion loan; the interest on it was just over $340 million.
What!!
China gave only equal to 19% of ADB loan and got almost double the interest!!
Who signed this contract!!