پاکستا ن میں سرمایہ کاری کرنےوالے غیر ملکیوں نے تقریبا 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اگست کے پہلے 15 دنوں میں گھریلو بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ کاری میں کمی حکمت عملی میں تبدیلی کا ثبوت ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی کے بعد ٹریژری بلز کی آمد میں مزید کمی کا امکان ہے، حکومت ک ٹی بلز پر منافع میں کمی اور آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کاقرضہ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 1گست کے 15 دنوں کے دوران مجموعی طور پر 81لاکھ 94 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی، تاہم اس دوران 8 کروڑ 34 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری واپس چلی گئی، خالص اخراج 7 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز رہا، اگر یکم جولائی سے 15 جولائی تک کے درمیان کے اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو 27 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری وصول کی گئی جبکہ 18 کروڑ ڈالر کا اخراج رہا، اس عرصے میں خالص سرمایہ کاری 9 کروڑ ڈالررہی۔۔