غیر قانونی رہائش غیرملکیوں کی ملک بدری کے لیے منصوبہ وزارت داخلہ کوارسال

10pakistadeprtattionsjhsg.jpg

ملک کی تاریخ میں پہلی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں اوردیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو واضح کیا گیا ہے: ترجمان اسلام آباد پولیس

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے احکامات کی روشنی میں ملکی قوانین کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کی ملک بدری کے عملدرآمد پر منصوبہ کا آغاز کر دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی طرف سے نگران وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں پاکستانی قوانین کے تحت ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کی ملک بدری کے لیے منصوبہ وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کی ملک بدری کے منصوبے پر ان کے سفارتخانوں کی مدد سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے اس منصوبہ میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں اوردیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو واضح کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ضابطہ کار میں وفاقی دارالحکومت کی حدود سے امیگریشن کے مراکز تک کے تمام عمل کو واضح کیا گیا ہے۔ غیرملکیوں کی ملک بدری کے ضابطہ کار کے پہلے حصے کے مطابق پولیس کا کردار کے مطابق عمل جاری ہے۔ پولیس نے 21 مختلف آپریشنز کے دوران 39 مقدمات درج کیے ہیں اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 298 غیرملکی افراد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کیلئے یہاں کے قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکی افراد کو پناہ، ملازمت یا غیرقانونی امداد قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔ 16 افغان نژاد شہریوں کو گزشتہ روز مقدمات کے تحت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو چاہیے کہ ایسے غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم غیرملکیوں کی نشاندہی کریں اور پولیس کی ہیلپ لائن پکار 15 پر مطلع کریں۔

 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

اس ملک میں رہنے کے لئے کون آئے گا ؟؟ میں حلفاً کہتا ہوں ،کہ
سوچ رہا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر، یا کسی اور پڑوسی ملک میں جا کر وہاں کی شہریّت لے لوں ۔ ۔ ۔
اس ملک کو تو کمپنی نے مقبوضہ کشمیر سے بھی بد تر بنا دیا ۔ ۔ ۔


 
Sponsored Link