Re: معاشی دھماکہ: سرمایہ کاری میں 58 فیصد کمی
میری سمجھ سے باہر ہے- کہ پاکستان میں لیبر دنیا میں سب سے سستی ہے-پاکستان کے پاس گوادر اور کراچی جیسی بندرگاہیں ہیں-اور ہم ایک ایسی جگہ پر بیٹھے ہیں جو دنیا کے لیے ایک تجارتی حب بن سکتا ہے- پاکستان میں اشیاء پروڈکشن قیمت بہت کم ہے- تو دنیا پاکستان میں انویسٹ کیوں نہیں کرتی-
جو چیز میری سمجھ میں آتی ہے- پاکستان میں سازگار سرمایہ کاری کا ماحول نہیں ہے- اور حکومتیں ہر سرمایہ کاری میں اپنا حصہ لینا چاہتی ہیں- جو کہ انتہائی شرمناک ہے- اور کچھ حکومتی پالیسیز ایسی ہیں کہ مشرق وسطی اور سینٹرل ایشیا کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرنے سے کتراتے ہیں-حتی کہ سینٹرل ایشیاء میں پاکستانی افرادی قوت بھی نہ ہونے کے برابر ہے-